• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

اگر ملک میں بہتر ملازمتیں ہوں تو اکثر لوگ ہجرت نہ کریں، سروے

شائع May 31, 2020
65 فیصد افراد کے مطابق پاکستان میں ملازمت کے بہتر مواقع اور 20 فیصد نے کہا کہ بہتر تعلیم کی ضرورت ہے—فائل فوٹو: اے پی
65 فیصد افراد کے مطابق پاکستان میں ملازمت کے بہتر مواقع اور 20 فیصد نے کہا کہ بہتر تعلیم کی ضرورت ہے—فائل فوٹو: اے پی

اسلام آباد: ایک سروے کے مطابق دیگر ممالک میں ہجرت کرنے والے اکثر پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں ملازمت کے بہتر مواقع ہوں تو وہ وہیں رہیں گے۔

تاہم لوگوں کی ایک کم شرح کا کہنا تھا کہ اگرمعیاری تعلیم ہو تو وہ اپنے ملک میں رہنے کو ترجیح دیں۔

یہ باتیں پاکستانیوں کو ہجرت کرنے پر کیا چیز مجبور کرتی ہے سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر برائے مائیگریشن کی جانب سے کیے گئےسروے میں یہ سامنے آئیں۔

اس حوالے سے اعداد و شمار رواں برس جنوری میں جمع کیے گئے جو 19 اضلاع کے 761 افراد کے انٹرویوز پر مبنی تھے۔

مزید پڑھیں: نوکری چھوڑتے وقت ان 11 غلطیوں سے بچیں

سروے کے شرکا سے پوچھا گیا تھا کہ ملک میں رہنے کے لیے پاکستان میں کیا تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے جس پر 65 فیصد نے کہا کہ ملازمت کے بہتر مواقع اور 20 فیصد نے کہا کہ بہتر تعلیم کی ضرورت ہے۔

تاہم 19 فیصد نے کہا کہ اگر ملک میں مثبت تبدیلیاں بھی آجائیں وہ تب بھی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔

علاوہ ازیں 58 فیصد لوگوں نے کہا کہ ملازمت کے مواقع کی بنیاد پر وہ ملک میں رہنے پر غور کریں گے، 42 فیصد کے مطابق تعلیم کے مواقع اور 46 فیصد نے کہا کہ اگر سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوں تو وہ ایسا سوچیں گے۔

سروے کے مطابق روزگار کے مواقع کی کمی، مالی مسائل اور ناقص معیار تعلیم ملک سے ہجرت کی بنیادی وجوہات ہیں۔

ان میں سے 39 فیصد افراد نے ملازمت کی کمی کی وجہ سے، 12 فیصد نے مالی مسائل اور قرضوں، 8 فیصد نے بیرون ملک دوستوں اور اہلِ خانہ کے پاس جانے اور 14 فیصد نے تعلیمی مواقع کی وجہ سے مائیگریشن کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 6 میں سے ایک نوجوان ملازمت سے محروم ہوگیا، آئی ایل او

مائیگریشن کے حتمی فیصلے کو متحرک کرنے والے خاص لمحات سے متعلق 22 فیصد نے کہا کہ ان کے اہلِ خانہ نے یہ فیصلہ کیا، 18 فیصد کے خاندان کے افراد یا وہ دوست جو پہلے سے بیرون ملک موجود تھے انہوں نے حوصلہ افزائی کی اور 16 فیصد کے خاندان کے بیرون ملک مقیم افراد نے بتایا تھا کہ وہاں کا معیار زندگی پاکستان سے اچھا ہے۔

علاوہ ازیں دیگر 21فیصد نے بیروزگار ہونے کے بعد ہجرت کا فیصلہ کیا۔

سروے کے اکثر فریقین نے ایشیا پیسیفک کے ممالک میں مائیگریشن کا فیصلہ کیا، ملازمتوں کی وجہ سے 23 فیصد نے یورپی، 20 فیصد نے ترکی اور 62 فیصد خلیجی ممالک جانے کا انتخاب کیا۔

علاوہ ازیں رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی کے باعث 20 فیصد نے یورپی، 21فیصد نے ترکی اور 18 فیصد نے خلیجی ممالک کا رخ کیا۔


یہ خبر 31 مئی، 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024