• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹوئٹر پر اب میسج شیڈول اور ڈرافٹ کرنا ممکن

شائع May 31, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا استعمال بیشتر افراد کرتے ہیں مگر اس میں اکثر اپنا میسج کسی خاص وقت پوسٹ کرنا ہوتا ہے مگر اس سائٹ میں شیڈول کا آپشن نہیں، بلکہ ٹوئٹ ڈیک یا کسی تھرڈ پارٹی ایپ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

اور اب ٹوئٹر نے ٹوئٹ شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے جو صارفین ٹوئٹر کی ویب ایپ پر استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر گزشتہ سال نومبر میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا مگر چند افراد کو ہی دستیاب تھا مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر ان صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا جو بہت زیادہ ٹوئٹس کرتے ہیں مگر پہلے شیڈول کے لیے ٹوئٹ ڈیک یا کسی تھرڈ پارٹی سروس کا سہارا لینے پر مجبور تھے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے کمپوز ونڈو میں جائیں، جہاں گھڑی کا آئیکون نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر پیغٖام کو شیڈول کیا جاسکتا ہے۔

بس اپنی پسند کے وقت اور تاریخ کا اندراج کرکے شیڈول کردیں اور بس۔

اس کے علاوہ پیغام کو مخصوص وقت کے لیے ڈرافٹ بھی کیا جاسکتا ہے جس کے لیے پیغام لکھ کر اوپر بائیں جانب کراس کے نشان پر کلک کریں، جس کے بعد سیو کا آپشن آئے گا۔

اس پیغام کو دوبارہ دیکھنے کے لیے لکھنے والی ونڈو پر اوپر دائیں جانب ان سینٹ ٹوئٹس کا آپشن ہوگا جس پر کلک کرنے پر ڈرافٹ پیغامات کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر پہلے صرف ٹوئٹ ڈیک تک محدود تھا جو ٹوئٹر کی ڈیش بورڈ ایپ ہے جو ٹوئٹس دیکھنے، ہیش ٹیگز، ٹرینڈز اور دیگر کے لیے استعمال کی جاتی تھی، جبکہ بیک وقت بہت زیادہ ٹوئٹس دیکھ سکتے ہیں اور بیک وقت کئی اکاﺅنٹس سے لنک کرسکتے ہیں۔

اور اس فیچر کے ساتھ ٹوئٹ ڈیک کے مستقبل کے حوالے سے بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024