• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

عرب ممالک میں پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سراج الحق

شائع May 30, 2020

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کرفیو کی وجہ سےعرب ممالک میں پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لاکھوں لوگ حجروں میں بند ہیں اور ہسپتالوں تک رسائی مشکل ہے۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر متعلقہ شہروں میں ایمبولینس کی سہولت کےساتھ ہیلپ سنٹرز بنائےجائیں اور ان کی واپسی کے ٹکٹ سستےکیےجائیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ وطن واپس آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک نہ کیا جائے بلکہ معزز مہمانوں کا درجہ دیا جائے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قرنطینہ مراکز میں مفت سہولیات دی جائیں اور 12 سو ارب کی امدادی رقم میں ان کا حصہ رکھا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024