• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق

شائع May 30, 2020
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

دی گارجین کی رپورٹ کی رپورٹ میں اسرائیلی پولیس کے ترجمان کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ دوران گشت پولیس نے ایک فلسطینی کو مشتبہ حالات میں پایا۔

مزید پڑھیں: فلسطینی صدر کا امریکا، اسرائیل سے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیلی پولیس کے ترجمان روزن فیلڈ نے بتایا کہ گشت پر موجود پولیس کو فلسطینی نوجوان کے پاس پستول ہونے کا شبہ تھا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے مشتبہ فلسطینی نوجوان کا پیچھا کیا اور اس دوران نوجوان پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا فلسطینی نوجوان مشرقی بیت المقدس کا رہائشی تھا۔

پولیس نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ فلسطینی نوجوان مسلح نہیں تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی چینل 13 نیوز کے مطابق فلسطینی نوجوان غیرمسلح تھا۔

اس ضمن میں فلسطینی حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزیدپڑھیں: فلسطین نے امریکا اور اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کردیے

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس اور فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر اکثر چاقو سے حملے کا الزام عائد کر کے انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا جاتا ہے۔

اس سے قبل مارچ میں فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوج کی فائرنگ سے 32 سالہ فلسطینی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی گاڑی پر راکٹ داغے گئے اور چند افراد نے فائرنگ شروع کی جس کے جواب میں فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا اور دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ 2018 میں غزہ میں برسر اقتدار حماس کی جانب سے ہفتہ وار احتجاج کے بعد اس میں مزید تیزی آئی تھی تاہم گزشتہ برس احتجاج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ان مظاہروں کے دوران کم از کم 348 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسرائیل کی جانب سے سرحد پر قائم کی گئی رکاوٹوں اور راہداری کی بندش کو ختم کرکے ان کی نقل و حرکت کو آزاد کردیا جائے اور اسرائیل کے زیر تسلط علاقے میں قائم ان کے آبائی گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے 23 فروری کو فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو جاں بحق اور 2 افراد کو زخمی کردیا تھا۔

اس سے قبل فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں اور حملوں میں کم از کم 3 فلسطینی جاں بحق اور متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024