اسلام آباد میں کورونا وبا سے مزید 92 افراد متاثر
اسلام آباد میں کورونا وبا کے مزید 92 نئے کیسز اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے ان نئے کیسز کے بعد وہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 2100 سے بڑھ کر 2192 ہوگئی۔
اس کے علاوہ ایک اور شخص کے انتقال کے بعد اموات 22 سے بڑھ کر 23 ہوگئیں۔