• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

ابھی شادی کی طلب نہیں، جب ہوگی تو کرلوں گی، عائشہ عمر

شائع May 29, 2020 اپ ڈیٹ May 30, 2020
نہیں معلوم کہ کب شادی کروں گی، اداکارہ—فوٹو: فیس بک
نہیں معلوم کہ کب شادی کروں گی، اداکارہ—فوٹو: فیس بک

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہےکہ ابھی انہیں شادی کی طلب نہیں ہوئی ہے اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ ضرور شادی کریں گی۔

ناشپاتی پرائم ویڈیو کے ٹاک شو (ٹو بی آنیسٹ) میں میزبان تابش ہاشمی سے بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کی تقریبات میں جانے سے کوئی مسئلہ نہیں، جب بھی کوئی انہیں دعوت دے گا وہ ضرور جائیں گی اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ بھی شادی کرلیں گی اور سب کو بلائیں گی بھی لیکن اس وقت انہیں اس کی طلب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ عمر اتنی فٹ کیسے ہیں؟

اداکارہ نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ ان کی شادی کب ہوگی اور اس حوالے سے خدا ہی بہتر جانتے ہیں لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

فیمنزم کے حوالے سے لوگ غلط سمجھتے ہیں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
فیمنزم کے حوالے سے لوگ غلط سمجھتے ہیں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ کے مطابق لوگ دراصل اس لیے شادی کرتے ہیں کیوں کہ انہیں بچے چاہیے ہوتے ہیں اور انہیں خاندان کو آگے بڑھانا ہوتا ہے لیکن چوں کہ ابھی وہ خود بچی ہیں تو ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنے کیریئر اور اپنے حوالے سے سامنے آنے والے تنازعات پر بھی بات کی اور بتایا کہ ماضی میں تھائی لینڈ کے دورے کے دوران ان کی اور اداکارہ ماریہ واسطی کی ذاتی تصاویر کو ماریہ واسطی کے لیپ ٹاپ سے چراکر لیک کیا گیا اور یہ سب کچھ ماریہ کے سابق ملازمین نے ہی ان سے بدلہ لینے کے لیے کیا۔

مزید پڑھیں: مجھے بھی ہراساں کیا گیا، عائشہ عمر کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک وہ خود کو اتنا بہادر نہیں سمجھتیں کہ وہ ان افراد کا نام لے سکیں جنہوں نے کبھی ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔

عائشہ عمر نے میشا شفیع کو بہادر خاتون قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی بھارتی انڈسٹری کے اداکار الوک ناتھ جیسے بہت سارے لوگ ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ شوبز انڈسٹری میں بھی خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے ملک میں مرد و خواتین ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ خواتین کو مرد حضرات کے مقابلے کم اجرت ملتی ہے، تاہم شوبز انڈسٹری میں بعض مرتبہ خواتین کو مرد اداکاروں سے زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔

عائشہ عمر نے انٹرویو کے دوران فیمنزم پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ غلط سمجھا جاتا ہے کہ فیمنزم کا مطلب خواتین کی مرد حضرات سے نفرت ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ فیمنزم کا مطلب مرد و خواتین میں برابری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک میری کوئی بھی’اچھی فلم‘ریلیز نہیں ہوئی،عائشہ عمر کا اعتراف

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی اور والدہ سے کیریئر سمیت ہر معاملے پر مشورے لیتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ ایک ایکسیڈنٹ کے دوران ان کی (کال بون) یعنی گردن کے نیچے والی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جو تاحال ٹوٹی ہوئی ہے، جس وجہ سے ان کے دونوں ہاتھوں کے سائز میں بھی فرق ہے اور انہیں تکلیف سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔

زندگی کے ہر مسئلے پر بھائی اور والدہ سے مشورہ لیتی ہوں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
زندگی کے ہر مسئلے پر بھائی اور والدہ سے مشورہ لیتی ہوں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

پروگرام میزبان نے عائشہ عمر سے سوال کیا کہ اگر اتفاق سے دنیا میں کسی آفت کی وجہ سے سب مرد نہ رہیں اور چند ہی مرد رہیں جن میں سے انہیں کسی کے ساتھ شادی کرنی پڑی تو وہ شادی کے لیے کس کو منتخب کریں گی؟

میزبان نےعائشہ عمر کو سید قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثنا اللہ اور شیخ رشید کے نام آپشن کے طور پر دیے۔

جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ شیخ رشید سے شادی کریں گی کیونکہ وہ اچھی شخصیت کے حامل ہیں، فنی ہیں، انٹرٹینگ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024