• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فریال محمود اور دانیال راحیل نے خاموشی سے شادی کرلی

شائع May 29, 2020
دانیال راحیل نے فیس بک پر فریال محمود کے ساتھ عروسی جوڑے میں لی گئی تصویر بھی شیئر کی—فوٹو: فیس بک
دانیال راحیل نے فیس بک پر فریال محمود کے ساتھ عروسی جوڑے میں لی گئی تصویر بھی شیئر کی—فوٹو: فیس بک

حال ہی میں اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی نے کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں سادگی سے نکاح کیا تھا اور اب ایک اور پاکستانی جوڑے نے بھی سادگی سے شادی کرلی ہے۔

حنا الطاف اور آغا علی کے بعد اب خبریں ہیں کہ اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے بھی خاموشی سے شادی کرلی۔

خبریں ہیں کہ دانیال راحیل اور فریال محمود نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سادگی کے ساتھ اپنے قریبی اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کیں۔

دانیال راحیل نے اپنی فیس بک پوسٹ میں فریال محمود سے تعلقات اور محبت کے حوالے سے بتاتے ہوئے اپنے والدین اور رشتہ داروں کا شکریہ بھی ادا کیا، تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے شادی کرلی لیکن انہوں نے اپنی پوسٹ میں عندیہ دیا کہ وہ جلد ہی ایک ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کرنے کا بھی ارادہ ہے'

دانیال راحیل نے فریال محمود کو پوسٹ میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ایک ہونے والے ہیں اور ساتھ ہی انہیں دلہن کے طور پر لکھتے ہوئے فوٹوگرافر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی تصاویر لینے کے لیے تیار رہیں۔

اسی طرح دانیال راحیل نے اپنی فیس بک پروفائل تصویر کو بھی تبدیل کرتے ہوئے فریال محمود کے ساتھ عروسی لباس میں کھچوائی گئی تصویر لگائی، جس پر انہیں کئی قریبی دوستوں اور مداحوں نے مبارک باد دی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب فریال محمود نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شادی کی تصویر شیئر کی، جس پر متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دی گئی۔

مزید پڑھیں: اداکار آغا علی اور حنا الطاف شریک حیات بن گئے

ادھر فریال محمود نے بھی اپنے انسٹاگرام پر عید کے موقع پر اپنی تصاویر شیئر کرتے دانیال راحیل، ان کی والدہ اداکارہ سمی راحیل، ان کی بہن مہرین راحیل اور دیگر اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا، تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں شادی کیے جانے کا واضح ذکر نہیں کیا۔

کئی شخصیات نے جوڑے کو مبارک باد بھی دی—اسکرین شاٹ
کئی شخصیات نے جوڑے کو مبارک باد بھی دی—اسکرین شاٹ

ایک تصویر میں انہوں نے ملنے والے تحفے کو بھی دکھایا اور کہا کہ انہیں پہلی عیدی ملی ہے، تاہم اس باوجود انہوں نے اپنی شادی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

میڈیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی تصاویر اور پوسٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ دونوں نے ممکنہ طور پر عید الفطر سے قبل ہی شادی کی، تاہم ان کی شادی کی تصاویر عید کے بعد وائرل ہوئیں، تاہم اس حوالے سے دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

دونوں کی شادی میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی—فوٹو: ڈان امیجز
دونوں کی شادی میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی—فوٹو: ڈان امیجز

خیال رہے کہ دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے اور دونوں نے دسمبر 2019 میں نجی ٹی وی بول کے ٹاک شو 'بول نائٹس ود احسن خان' میں شرکت کے دوران بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں اور جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024