• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ثقلین مشتاق اور بریڈ برن کی پی سی بی میں اہم عہدوں پر تقرریاں

شائع May 29, 2020 اپ ڈیٹ June 6, 2020
ثقلین مشتاق اس سے قبل مختلف ملکوں میں کوچنگ کے عہدے پر کام کر چکے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
ثقلین مشتاق اس سے قبل مختلف ملکوں میں کوچنگ کے عہدے پر کام کر چکے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر گرانٹ بریڈ برن کو ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچ اور سابق عظیم آف اسپنر ثقلین مشتاق کی بطور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ تقرری کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے کی جانے والی یہ تقرریاں ہائی پرفارمنس سینٹر کی ری اسٹرکچرنگ کا حصہ ہیں جس کا مقصد نوجوانوں، خواہشمند اسپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں کو ایک واضح راستہ فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: ایک دہائی بعد ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کا راز بتادیا

ان 2 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے علاوہ لمز سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے عصر ملک کو ہائی پرفارمنس آپریشنز منیجر مقرر کردیا گیا ہے، وہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیز میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

7 ٹیسٹ اور 11 ون ڈے میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے سابق کرکٹر گرانٹ بریڈ برن ستمبر 2018 سے قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

وہ اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل نیوزی لینڈ مینز اے اور انڈر 19 ٹیموں کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔

گرانٹ بریڈ برن، اس نئے عہدے پر ملک بھر کے ہائی پرفارمنس سینٹرز میں اسپورٹس عملے کے مجموعی معیار کو بڑھانے کے ذمہ دار ہوں گے اور وہ نئے مروجہ طریقوں کی بدولت ایک کامیاب ماحول پیدا کرنے میں شہرت رکھتے ہیں اور ایک ایسا نظام تشکیل دیتے ہیں جو کوچز کی ترقی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے التوا کی خبریں درست نہیں، آئی سی سی

دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق نے 1994 سے 2004 تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور ان کی ذمہ داریوں میں کھلاڑیوں کی شناخت، ان کی ڈیولمپنٹ اور تیاری اس انداز میں کرنا شامل ہوگی کہ وہ ورلڈ کلاس کرکٹرز بن سکیں۔

ثقلین مشتاق ماضی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی مینز کرکٹ ٹیموں کے ساتھ اسپن باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

گرانٹ بریڈ برن نے پاکستان کرکٹ کےساتھ وابستگی کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں ماہر کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ کام کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں اور انہیں احساس ہے کہ اس ملک میں کھیل سے متعلق حیرت انگیز صلاحیتیں اور جنون موجود ہے۔

مزید پڑھیں: جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا مہنگی ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئی

گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ وہ کوچز کو اس قابل بنانا چاہتے ہیں کہ وہ ایک ایسا ماحول قائم کردیں جو دنیا کے عظیم کھلاڑی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جیت کی طرف گامزن کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بدلے یہ قابل فخر قوم کرکٹ کوچنگ کے وسائل میں خود پر انحصار کرسکے جو دنیا اور پاکستان دونوں کے لیے منفرد ہو گا۔

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے اور اس پیشکش کے ذریعے انہیں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے اور ان کے کیرئیر کو مزید نکھار نے کا موقع مل رہا ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ماضی میں وہ کئی کرکٹرز کے ساتھ مل کر ان کے کھیل میں بہتری لانے کے لیے کام کرچکے ہیں اور اب وہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنے علم کو دوسروں تک پہنچانے اور پی سی بی کے معیار کو بلند کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کا نوجوان فاسٹ باؤلر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر پاکستان کی کرکٹ کا دل ہے جو بالآخر پاکستان کرکٹ کی سمت کا تعین کرے گا۔

وسیم خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس کی تشکیل، بین الاقوامی معیار کے مطابق اس میں جدت لانے اور اسے معیار کے مطابق ڈھالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے لیے ایک ایسی تجربہ کار ٹیم بنانے میں کامیاب ہوگئے جو اپنے ساتھ وسیع بین الاقوامی تجربہ اور علم لارہی ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی کا مقصد قومی کرکٹ ٹیم کو دوبارہ ٹاپ رینکنگ میں پہنچانا اور اس کا سنہری دور واپس لانا ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024