• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت سندھ کراچی کے ہسپتالوں میں جگہ کے اضافے کیلئے کوشاں

شائع May 28, 2020 اپ ڈیٹ May 29, 2020
سندھ اس وقت ملک بھر کے مقابلے میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
سندھ اس وقت ملک بھر کے مقابلے میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

سندھ کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ہسپتالوں میں جگہ کے اضافے کے لیے کوشاں ہے تاکہ کورونا وائرس کا شکار مریضوں کا علاج کیا جا سکے۔

سندھ میں اب تک 25 ہزار 309 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو ملک بھر میں کسی بھی صوبے میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے جبکہ صوبے میں 396 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وبا: سندھ میں کیسز 25 ہزار سے زائد، ملک میں مجموعی متاثرین 62 ہزار 689 ہوگئے

اب تک صوبے میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 20 ہزار 193 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

28 مئی کو جاری حکومت سندھ کی ایک دستاویز کے مطابق صوبے میں اس وقت کورونا کے مریضوں کے لیے انتہائی نگہداشت کے 226 بستر میسر ہیں۔

ان میں سے 118 کراچی میں ہیں جس میں 103 ابھی زیر استعمال ہیں۔

دوسری جانب سندھ میں اس وقت 287 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ ہیں جن میں سے کراچی میں موجود 174 میں سے 163 زیر استعمال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا عالمی مسئلہ ہے جس سے عالمی انداز میں نمٹنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

صوبے میں ایک ہزار 189 آئسولیشن بیڈز ہیں جن میں کراچی میں 312 ہیں، البتہ اس میں خصوصی آئسولیشن سینٹرز میں دستیاب جگہ شامل نہیں جیسا کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں بنایا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ایکسپو سینٹر میں بھی دستیاب ایک ہزار 200 بستروں میں سے آدھے زیر استعمال ہیں۔

ان اعداد و شمار کے تناظر میں محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں ہسپتالوں میں بستروں کے اضافے کے سلسلے میں کام کر رہے ہیں۔

محکمہ صحت اور شہری بہبود کی میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیپا کے ہسپتال میں 200 بستروں کا اضافہ کیا جائے گا جس میں سے 140 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ ہوں گے اور بقیہ آئی سی یو ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد، گھر میں توڑ پھوڑ کی ویڈیوز وائرل، مقدمہ درج

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ گلستان جوہر میں بنائے گئے آئسولیشن یونٹ میں مزید 50 بستروں کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ آئندہ 10 دنوں میں ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں بھی 38 بستروں کا اضافہ کیا جائے گا۔

میران یوسف نے مزید بتایا کہ سول ہسپتال ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ میں 150 بستروں جبکہ آئندہ ہفتے میں لیاری جنرل ہسپتال میں 55 بستروں کا اضافہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید 200 وینٹی لیٹرز کی فراہمی بھی یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں تین کمپنیوں کو آرڈر دیے جا چکے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ پوری دنیا کو اس کمی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کے ذمہ دار مراد علی شاہ ہیں، خرم شیر زمان

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس بیماری کو جس طرح سے نظر انداز کر رہے ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے وینٹی لیٹرز کی یہ تعداد بھی کافی نہیں ہو گی، ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور مریضوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں ہمیں بستروں کی تعداد میں بھی اضافہ کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا پر قائم انفیکشیز ڈیزیز ہسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں سیکریٹری صحت نے بریفنگ دی تھی۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق وہ نیپا پر قائم ہسپتال کے تعمیراتی کام کی تکمیل اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے 1.2 ارب روہے جا ری کر چکے ہیں اور انہوں نے ایک ماہ کے عرصے میں تمام کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024