• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Covid 2019

پشاور کے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے اسکولز کھولنے کا مطالبہ کردیا

شائع May 28, 2020

پشاور کے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایس او پیز کے تحت نجی اسکولز کھولنے کے احکامات جاری کریں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجی اسکولوں کی تنظیم کے صدر سلیم خان نے کہا کہ حکومت اسکولوں کے نہ کھولنے پر نجی تعلیمی اداروں کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان کرے۔

ان کا کہنا تھا خصوصی گرانٹ کے تحت نجی اسکولوں کے طلبہ کی چار ماہ کی فیس ادا کی جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ 15جون تک حکومت کی جانب سے گرانٹ نہ ملنے پر صوبے بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور احتجاج کے دوران اسکول فرنیچر کو تعلیمی ادارے کے باہر جلایا جائےگا۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نجی اسکولز کے مالکان مطالبات نہ ماننے پر عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹا سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024