• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بڑی کاروباری شخصیات کا برطرفیوں سے بچنے کیلئے طویل رخصت کے نظام پر زور

شائع May 28, 2020
معروف کاروباری شخصیت میاں منشا نے اپنے بزنس گروپ کے ایک وفد کی قیادت کی اور مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ فائل فوٹو:اے ایف پی
معروف کاروباری شخصیت میاں منشا نے اپنے بزنس گروپ کے ایک وفد کی قیادت کی اور مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ فائل فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد: کورونا وائرس کے طویل عرصے تک جاری رہنے اور اس کے معاشی اثرات پر بڑے کاروباری اداروں نے برطرفیوں سے بچنے کے لیے مزدوروں کے لیے فرلو نظام کو عمل میں لاتے ہوئے حکومت سے نقد رقم میں حصہ داری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ معروف کاروباری شخصیت میاں منشا نے اپنے بزنس گروپ کے ایک وفد کی قیادت کی اور مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔

اس اجلاس کا مقصد وفاقی حکومت کو عالمی معاشی بدحالی کے نتیجے میں مزدوروں پر انحصار کرنے والے گارمنٹس جیسے شعبے کو درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ کاروباری برادری نے حکومت کو آگاہ کیا کہ اگر کاروبار حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے کورونا ریلیف اور دیگر پیکجز کے تحت مزدوروں کو 50 فیصد تنخواہ پر چھٹی پر بھیج دیتا ہے تو گارمنٹس انڈسٹری میں زیادہ تر مزدور غربت کا شکار ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ پر منافع بخش کاروبار کرنے کا یہی اچھا وقت ہے

نیز یہ بھی کہا گیا کہ گارمنٹس اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں بغیر کسی کام کے تنخواہ پر چھٹی، سست معاشی بحالی، سود کی ادائیگی اور یوٹیلیٹیز کی ادائیگی کی شکل میں بہت ساری لاگت آئے گی جس کی وجہ سے بہت سارے کاروبار مستقبل قریب میں حل طلب مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

میاں منشا نے تجویز دی کہ مزدور 80 فیصد تنخواہ کے ساتھ گزارا کرسکتا ہے جس کے لیے طویل رخصت کے نظام (فرلو سسٹم) لگایا جاسکتا ہے بشرطیکہ حکومت 30 فیصد اضافی مالی بوجھ کی ذمہ داری قبول کرے۔

اس حوالے سے چند مثالیں بھی موجود ہیں جن میں تھائی لینڈ کا حوالہ دیا گیا جہاں مدد حکومت کی طرف سے مل رہی ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ نشاط گروپ کے وفد نے مشیر خزانہ سے ملاقات کی جس میں کورونا سے متعلق معاشی بدحالی سے بڑے پیمانے پر مینوفیکچررز کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد، وزیر صنعت حماد اظہر، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ اور ایف بی آر کی چیئر پرسن نوشین جاوید امجد نے بھی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک پر اب چھوٹے کاروبار کیلئے آن لائن بزنس کرنا آسان

کاروباری برادری کے وفد نے بتایا کہ وبائی امراض کے باعث طلب برقرار نہیں رہ سکی جس کی وجہ سے اہم شراکت دار عنصر خاص طور پر گارمنٹس کا شعبہ بہت زیادہ مزدوروں کی لاگت ادا کر رہا ہے۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’مستقل طور پر برطرفیوں یا فرلوس سے بچنے کے اقدامات سے کاروباری اداروں کی لیکوئڈٹی کی صورتحال پر دباؤ پڑ رہا ہے جنہیں ممکنہ حل طلب معاملات سے بچنے کے لیے آہستہ آہستہ معاشی بحالی کی توقع ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وفد کے سربراہ نے ’بڑے کاروباری اداروں کی لیکویڈیٹی پوزیشن کو بہتر کرنے کے لیے حکومت کے بہتر کردار اور سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان لاگت کے اشتراک کے لیے منصوبہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024