سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 699 نئے کیسز اور 6 اموات
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 699 نئے کیسز اور 6 اموات سامنے آگئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2177 ٹیسٹ کیے جس میں سے 699 مثبت آئے، اس طرح صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 افراد کا انتقال بھی ہوا جس سے مجموعی اموات 380 تک پہنچ گئیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 42 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔