• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

شائع May 27, 2020
واقعے کی تحققیات کے لیے 2 تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں —فائل فوٹو: اے ایف پی
واقعے کی تحققیات کے لیے 2 تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں —فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد کے نام سے ہوئی جو ناکے پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحققیات کے لیے 2 تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ایس پی انویسٹی گیشن سید مصطفیٰ تنویر اور ایس پی صدر کی نگرانی میں کام کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کے جسد خاکی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں نمازِ جنازہ ادا کر کے پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیے گئے۔

آئی جی عامر ذوالفقار خان نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا تھا ملزمان کو ’جلد از جلد‘ گرفتار کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں کر سرچ آپریشن بھی کیا۔

انہوں نے انویسٹی گیشن ٹیم کو کہا کہ اس مقصد کے تمام تر دستیاب وسائل کا استعمال کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس 22 اگست کو اسلام آباد میں سبزی منڈی کے قریب ناکے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

پولیس کے مطابق اسلام آباد سبزی منڈی کے ناکے پر 3 جوان معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ تلاشی کے دوران نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ شروع کردی تھی۔

قبل ازیں 17 جون کو کراچی میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر جانے والے 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں دونوں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اسی طرح 7 اپریل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ملزمان نے راہگیروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور شہری جاں بحق ہو گیا تھا

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024