• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

شائع May 26, 2020 اپ ڈیٹ May 27, 2020
امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 103 ہوچکی ہے — فائل /فوٹو:رائٹرز
امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 103 ہوچکی ہے — فائل /فوٹو:رائٹرز

کورونا وائرس نے امریکا کو بدترین نشانہ بنایا ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بھی 17 لاکھ سے زائد ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد وشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ ورلڈ اومیٹر کے مطابق مزید 298 اموات کے بعد امریکا میں وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 103 ہوگئی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد میں بھی ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 17 لاکھ 13 ہزار 463 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد امریکا میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ

تازہ اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعدد 4 لاکھ 68 ہزار 778 ہے۔

امریکا میں ریاست نیویارک کورونا وائرس کا مرکز ہے جہاں سب سے زیادہ 29 ہزار 310 اموات ہوچکی ہیں، کوئنز کے علاقے میں 6 ہزار 142 اور کنگز میں 6 ہزار 602 افراد ہلاک ہوئے۔

نیویارک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 494 ہے تاہم 64 ہزار 528 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسرے نمبر ریاست نیوجرسی سب سے زیادہ متاثر ہوئی اور وہاں مزید 504 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 06 ہوگئی۔

نیوجرسی کورونا کے باعث اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 11 ہزار 192 متاثرین کی ہلاکت ہوئی ہے۔

امریکا کی تین ریاستوں میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے جس میں تیسرا نمبر الینوئی کا ہے، تاہم یہاں اموات کی شرح دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کسی حد تک کم ہے۔

الینوئی میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 17 جبکہ اموات کی تعداد 4 ہزار 884 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد اٹلی سے زیادہ ہوگئی

کیلیفورنیا میں 96 ہزار 935 اور میسچیوسٹس میں 93 ہزار 271 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بالترتیب 3 ہزار 809 اور 6 ہزار 416 ہے۔

امریکی ریاست پنسلوینیا اور مشی گن میں بھی ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے اور کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

مشی گن میں 5 ہزار 240 اور پنسلوینیا میں 5 ہزار 192 اموات ہوچکی ہیں، پنسلوینیا میں کیسز کی تعداد 72 ہزار 805 تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کی کئی ریاستوں میں رواں ماہ کے اوائل میں لاک ڈاؤن میں نرمی شروع کردی گئی تھی جس کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی رپورٹ کی گئی تھی۔

اے ایف پی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نیویارک کے علاوہ دیگر ریاستوں میں کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان ریاستوں میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی ہوئی ہے، جہاں لاک ڈاؤن کو نرم کیا گیا۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے نئے اعداد و شمار کی بنیاد پر تخمینہ لگایا تھا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اگست کے آغاز تک امریکا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

ماہرین کی ٹیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کرسٹوفر مری کا کہنا تھا کہ اگر ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی تو امریکا میں اس تخمینے سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہو سکتی ہیں۔

کورونا وائرس سے بدترین متاثر ہونے والے دیگر ممالک میں دوسرے نمبر پر برازیل اور تیسرے نمبر پر روس ہے تاہم ان ممالک میں اموات کی تعداد امریکا کے مقابلے میں کم ہے۔

برازیل میں مزید ایک ہزار 111 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 77 ہزار 780 ہے اور کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 622 ہوچکی ہے۔

روس میں گزشتہ کئی ہفتوں کے مقابلے میں یومیہ کیسز کی تعداد میں کسی حد تک کمی ضرور آئی ہے، اس کے باوجود 8 ہزار 915 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

نئے کیسز کے بعد روس میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 342 ہے جبکہ 3 ہزار 807 اموات ہوچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024