• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما امیر مقام بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

شائع May 24, 2020 اپ ڈیٹ May 25, 2020
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے امیر مقام کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے امیر مقام کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر انجینئر امیر مقام کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ منتقل کرلیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما امیر مقام نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا اور آج اس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کورونا سے صحتیاب

امیر مقام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

انہوں عوام سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے امیر مقام کے کورونا کا شکار ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی رکنِ اسمبلی کورونا وائرس سے جاں بحق

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں متعدد سیاستدان اور اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

بس سے پہلے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور آئسولیشن میں رہنے کے دوران وہ وائرس سے صحتیاب ہو گئے تھے۔

گزشتہ ماہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے دو بچوں کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ عمران اسمعٰیل بھی وائرس کا شکار ہو گئے تھے لیکن رواں ماہ دونوں شخصیات وائرس صحتیاب ہو گئی تھیں۔

چند دن قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: سابق گورنر و رکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا کا کورونا کے باعث انتقال

اس سے ایک دن قبل رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں اموات اور متاثرہ افراد کی بڑھتی جا رہی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 55ہزار 768 افراد متاثر اور ایک ہزار 156 افراد وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024