• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

'ارطغرل غازی' کی جانب سے پاکستانیوں کو اردو میں عید کی مبارکباد

شائع May 24, 2020 اپ ڈیٹ May 25, 2020
ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار انجین التان دوزیتان نے ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار انجین التان دوزیتان نے ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر کیے جانے والے معروف ترک ڈرامے 'دیریلیش ارطغرل' جسے اردو میں ترجمہ کرکے 'ارطغرل غازی' کے نام سے چلایا جا رہا ہے، اس کے مرکزی ہیرو نے پاکستانی مداحوں کو عید الفطر پر مبارک باد دی ہے۔

ڈرامے میں 'ارطغرل غازی' کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان دوزیتان نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی ویڈیو میں اپنے ڈرامے کو پسند کیے جانے پر پاکستانی قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکار انجین التان دوزیتان نے مختصر ویڈیو میں کہا کہ وہ پاکستانی مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر ان کے بے حد مشکور ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' خود بھی پاکستان آنے کے خواہاں

ویڈیو کے آخر میں انہوں نے اردو میں نہ صرف پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا بلکہ انہوں نے مداحوں کو اردو میں عید کی مبارکباد بھی دی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'سلامت رہو پاکستان'۔

ترک اداکار کی جانب سے اردو میں عید مبارک کہے جانے پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور مداح ان سے پاکستان کا دورہ کرنے کو کہہ رہے ہیں۔

اگرچہ انجین التان دوزیتان پہلے ہی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ کب تک پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن اب لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے ممکنہ دورے سے متعلق جلد ہی وضاحت کریں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ 'ارطغرل غازی' کو پی ٹی وی پر گزشتہ ماہ 24 اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے اور 24 مئی تک اس ڈرامے کی 30 اقساط نشر کی چکی تھیں۔

اس ڈرامے نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور اسے یوٹیوب پر محض 20 دن میں 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا جب کہ اب تک اسے 30 کروڑ بار تک دیکھا جا چکا ہے۔

ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے بھی اسی طرز کا پاکستانی ڈراما بنانے کا اعلان کیا تھا اور ہمایوں سعید نے بھی تصدیق کی تھی کہ وہ خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ مل کر ڈرامے پر کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' میں 'حلیمہ' کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ پاکستان آنے کے لیے بیتاب

یہی نہیں بلکہ ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے 'ارطغرل غازی' کے مرکزی کردار حلیمہ سلطان جیسا کردار بھی ادا کرنے کی خواہش کا اٖظہار کیا تھا جب کہ ترک ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے معاملے پر بھی پاکستانی شوبز شخصیات دو رائے میں تقسیم ہوگئی تھیں۔

جہاں شان، ریما اور یاسر حسین جیسے اداکاروں نے 'ارطغرل غازی' کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر اعتراض کیا، وہیں خالد عثمان بٹ، احمد علی بٹ اور علی کاضمی سمیت دیگر اداکاروں نے اسے پی ٹی وی پر نشر کرنے کی حمایت کی تھی۔

ڈرامے میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا—اسکرین شاٹ
ڈرامے میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا—اسکرین شاٹ

ڈرامے کی مقبولیت اور پاکستان میں مداحوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے 'ارطغرل غازی' کے تقریبا تمام ہی مرکزی اداکار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'حلیمہ سلطان' کے بعد ارطغرل کے مزید 2 اداکار پاکستان آنے کیلئے تیار

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے، اس ڈرامے کی مجموعی طور 179 قسطیں ہیں اور پی ٹی وی پر 24 مئی تک 30 قسطیں ہی نشر کی جا سکی تھیں۔

ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے—اسکرین شاٹ
ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024