• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

بلاول کی عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل

شائع May 23, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے کورونا وائرس اور پی آئی اے طیارہ حادثے کے پیش نظر سادگی سے عید منانے کی اپیل کی ہے۔

بلاول نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک ایسے وقت میں عید منارہے ہیں جب کرونا کی خطرناک وباء پھیلی ہوئی ہے جبکہ حال ہی میں طیارہ حادثہ بھی ہوا ہے لہٰذا ہم اپیل کرتے ہیں کہ عوام اس سال عید سادگی سے منائیں.

انہوں نے کہا کہ اپنا تحفظ کرکے نہ صرف ہم اپنی بلکہ دوسروں کی جان بھی بچاسکتے ہیں بلکہ ایسا کرنے سے ہمارے نظامِ صحت پر اتنا ہی بوجھ آئے گا کہ جتنا وہ اٹھاسکے.

بلاول کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور ترکی نے اپنے شہریوں کو عید کی نماز کی گھر پر ادائیگی اور عید کا دن گھروں پر منانے کا پابند کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ یہ عید اپنے ڈاکٹروں، نرسوں، ہیروز اور اپنے شہداء کے نام کریں.

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024