• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جی جی حدید کا چند ماہ تک حمل کو خفیہ رکھنے کا اعتراف

شائع May 21, 2020
جی جی حدید کے مطابق  فروری میں ہی چند ماہ کی حاملہ تھی —فوٹو: زمبیو
جی جی حدید کے مطابق فروری میں ہی چند ماہ کی حاملہ تھی —فوٹو: زمبیو

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 25 سالہ جی جی حدید نے یکم مئی کو تصدیق کی تھی کہ وہ شادی سے قبل ہی حاملہ ہوچکی ہیں۔

معروف ماڈل کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے خبریں تھیں کہ وہ شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے یکم مئی سے قبل کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

خبریں تھیں کہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار 27 سالہ زین ملک شادی سے قبل ہی والدین بننے والے ہیں۔

امریکی میڈیا میں افواہیں آنے کے بعد اگرچہ جی جی حدید کی والدہ نے بھی تصدیق کی تھی اور بعد ازاں خود سپر ماڈل نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔

سپر ماڈل کی جانب سے حاملہ ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ وہ اپنے ہاں بچے کی پیدائش سے قبل ہی پاکستانی نژاد گلوکار کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال دونوں نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا جی جی حدید شادی سے قبل ہی اُمید سے ہیں؟

حاملہ ہونے کی تصدیق کرنے کے بعد جی جی حدید کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کرنے لگیں کہ انہوں نے پرکشش دکھائی دینے کے لیے چہرے کی سرجری کرائی یا انہوں نے خوبصورت نظر آنے کے لیے چہرے پر انجکشن لگوائے ہیں۔

حاملہ ہونے سے قبل ہی اداکارہ کے چہرے کے بدلتے خدوخال پر بحث شروع ہوگئی تھی اور ان کی جانب سے حمل کی تصدیق کے بعد ان میں اضافہ ہوا تو ماڈل کو ایسی افواہوں سے متعلق وضاحت جاری کرنی پڑی اور بتایا کہ دراصل وہ حاملہ ہونے کی و جہ سے پرکشش ہوگئی ہیں، انہوں نے کوئی بھی سرجری نہیں کروائی۔

خبریں ہیں کہ اب زین ملک اور جی جی حدید جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں—فوٹو:  اے ایف پی
خبریں ہیں کہ اب زین ملک اور جی جی حدید جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق جی جی حدید نے چہرے کی سرجری کرائے جانے کی افواہوں کے بعد ایک میک اپ آٹسٹ سے سوشل میڈیا پر انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ غلط خبریں ہیں کہ انہوں نے سرجری کرائی ہے۔

جی جی حدید کا کہنا تھا کہ ان کے چہرے کی سرجری کے حوالے سے رواں برس فروری میں اس وقت چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں جب انہوں نے امریکا میں ہونے والے فیشن منتھ میلے میں شرکت کی تھی۔

فیشن منتھ نامی فیشن شو فروری کے وسط سے مارچ کے آغاز تک جاری رہا تھا اور اس میں جی جی حدید نے متعدد معروف برانڈز کی تشہیر کی تھی اور اس دوران ماڈل کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی کو نوٹ کیا گیا تھا۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ دراصل وہ پیدائشی طور پر ان کے رخسار پرکشش ہیں تاہم یہ اس وقت زیادہ ہی پرکشش ہوگئے جب وہ چند ماہ کے حمل سے تھیں۔

زین ملک اور جی جی حدید کئی ماہ سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
زین ملک اور جی جی حدید کئی ماہ سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے افواہوں کی وضاحت کے دوران انکشاف کیا کہ دراصل وہ فروری میں ہی چند ماہ کے حمل سے تھیں، جس کی وجہ سے ان کے گال پرکشش ہوگئے تھے جب کہ چہرے کے خدوخال بھی تبدیل ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: جی جی حدید نے اُمید سے ہونے کی تصدیق کردی

جی جی حدید نے اعتراف کیا کہ وہ فیشن مینتھ میلے کے دوران چند ماہ کے حمل سے تھیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اس وقت کتنے ماہ کے حمل سے تھیں اور اب تک ان کے حمل کا کون سا مہینہ چل رہا ہے۔

ماڈل کی جانب سے حمل کی بات کو کئی ماہ تک خفیہ رکھنے کے بعد نئی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں اور کئی شوبز و فیشن ذرائع کا خیال ہے کہ جی جی حدید نے حمل کی بات تین سے 4 ماہ تک خفیہ رکھی تھی اور اب تک وہ حمل کے چھٹے ماہ سے ہوں گی تاہم اس حوالے سے ماڈل نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

خیال رہے کہ امریکی و برطانوی شوبز شخصیات کے ہاں منگنی کرنے کے بعد ہی شادی سے قبل، پہلے بھی بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے اور مغربی ممالک کی اہم شخصیات کے ہاں اس عمل کو غلط نہیں سمجھا جاتا۔

حاملہ ہونے کے بعد ماڈل کے چہرے کے خدودخال تبدیل ہونے پر ان پر سرجری کا شک کیا جا رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی
حاملہ ہونے کے بعد ماڈل کے چہرے کے خدودخال تبدیل ہونے پر ان پر سرجری کا شک کیا جا رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

دلچسپ بات یہ ہے کہ جی جی حدید اور زین ملک نے بھی شادی نہیں کی ہے اور ماضی میں ان دونوں کے تعلقات کشیدہ بھی رہے ہیں۔

زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا جب کہ دونوں میڈیا میں ایک دوسرے سے محبت کا بھی کھلم کھلا اظہار کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جی جی حدید کا بچے کی پیدائش سے قبل شادی کرنے کا منصوبہ؟

تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

جنوری 2020 کے بعد جی جی حدید اور زین ملک کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے تعلقات بحال ہونے پر کھل کر بات نہیں کی تھی اور چند دن قبل ہی ان کے حوالے سے خبریں آنا شروع ہوئیں کہ دونوں شادی سے قبل والدین بننے والے ہیں۔

جی جی حدید نے مئی میں حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
جی جی حدید نے مئی میں حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024