• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’یہ وطن تمہارا ہے‘ شوبز شخصیات کا ڈاکٹرز اور نرسز کو خراج تحسین

شائع May 21, 2020
عدنان صدیقی نے بانسری بجاکر خراج تحسین پیش کیا، فوٹو: اسکرین شاٹ
عدنان صدیقی نے بانسری بجاکر خراج تحسین پیش کیا، فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے آگے لڑنے والوں کو ایک ویڈیو کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

ویسے بھی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی ستارے اس مشکل وقت میں اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے بھی آگے آگے نظر آئے۔

جہاں علیحدہ علیحدہ ان لوگوں نے ڈاکٹرز اور نرسز کو خراج تحسین پیش کیا وہیں اب انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ تمام ستارے اکٹھے ہوگئے۔

موسیقار شانِ حیدر (نقش) نے مقبول نغمے ’یہ وطن تمہارا ہے‘ کو نئے انداز میں کمپوز کیا اور ساتھ ہی شوبز شخصیات کی مدد بھی لی۔

اس ویڈیو میں عدنان صدیقی، عمران عباس، زارا نور عباس، فیصل قریشی، احسن خان، ژالے سرحدی اور گوہر رشید جیسے ستارے جلوہ گر ہوئے۔

یہ گانا قوم کے ان ہیروز کے نام کیا گیا جو کورونا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں۔

ویڈیو میں جہاں سب اس گانے کی گلوکاری کرتے نظر آئے وہیں عدنان صدیقی نے بانسری بجاکر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024