• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

گوگل کی مفت ویڈیو کانفرنسنگ سروس استعمال کرنا سیکھیں

شائع May 20, 2020
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کی جانب سے ویڈیو چیٹنگ کے میدان میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران تیزی سے پیشرفت کی جارہی ہے اور گزشتہ دنوں اپنی پریمیئم ویڈیو کانفرنسنگ سرو گوگل میٹ صارفین کے لیے مفت فراہم کردی۔

یہ کانفرنسنگ سروس پہلے صرف جی سیوٹ کے صارفین کے لیے مخصوص اور 6 ڈالر ماہانہ پر ہی دستیاب تھی، مگر اب اسے ہر ایک استعمال کرسکتا ہے، بس جی میل اکاؤنٹ کی ضرورت ہے۔

گوگل میٹ کو مفت کرکے کمپنی نے مخالف ویڈیو چیٹ سروس زوم کے صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کی کوشش کی ہے۔

گوگل ہینگ آؤٹ اور ڈو اس کمپنی کی ویڈیو چیٹ ایپس تھیں مگر میٹ کے ذریعے بیک وقت 100 افراد ایک ویڈیو کال کا حصہ بن سکتے یییں جبکہ شیڈولنگ، اسکرین شیئرنگ اور رئیل ٹائم کیپشن جیسے فیچرز بھی اس میں دستیاب ہیں۔

گوگل میٹ کے مفت ورژن کو استعمال کرنے کے لیے جی میل اکاؤنٹ لازمی درکار ہوگا جبکہ ویڈیو کالز کا دورانیہ 60 منٹ تک ہوگا مگر گوگل کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق 30 ستمبر کے بعد شروع ہوگا۔

گوگل کی جانب سے پرائیویسی کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے گئے ہیں جن میں ہوسٹ کنٹرولز یعنی کسی کو میٹنگ میں شامل کرنا یا نہ کرنا، لوگوں کو میوٹ یا چیٹ سے نکالنا، پپیچیدہ میٹنگ کوڈز اور انکرپشن قابل ذکر ہیں۔

اس معاملے میں بھی گوگل میٹ زوم کو ہدف بنارہا ہے کیونکہ اس ویڈیو چیٹ کو پرائیویسی کے معاملے پر بہت زیادہ تنقید کا سامنا ہوا ہے۔

گوگل کے علاوہ فیس بک، اسکائپ اور مائیکرو سافٹ ٹیم نے بھی نئے مفت گروپ ویڈیو چیٹ فیچرز اور سروسز متعارف کرائی ہیں۔

گوگل میٹ کو ڈیسک ٹاپ پر meet.google.com جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈٰوائسز پر ایپس میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گوگل میٹ کو کیسے استعمال کریں؟

گوگل میٹ کے مفت ورژن کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میٹ پیج پر جائیں اور وہاں سائن اپ ہوجائیں اگر نہیں ہوئے۔

اگر آپ پہلے ہی سائن اپ ہوچکے ہیں تو میٹ پیج یا ایپس کو اوپن کریں۔

وہاں اسٹارٹ نیو میٹنگ پر کلک کریں یا کسی دوست کی جانب سے بھیجا گیا میٹنگ کوڈ کا اندراج کریں۔

اس گوگل اکاؤنٹ کا انتخاب کریں جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

جوائن میٹنگ پر کلک کریں، آپ دیگر کو بھی اس میں شامل کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024