• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

حکومت سندھ کا بھی عیدالفطر کی 6 روزہ تعطیلات کا اعلان

شائع May 19, 2020
— فائل فوٹو / رائٹرز
— فائل فوٹو / رائٹرز

حکومت سندھ نے بھی وفاق کی طرح 22 سے 27 مئی تک عیدالفطر کی 6 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے مذہبی تہوار کے لیے 22 سے 27 مئی (جمعہ سے بدھ) تک عام تعطیلات کا اعلان کیا جارہا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ان تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیر انتظام مقامی کونسلز پر ہوگا جبکہ ضروری سروسز اور کورونا وائرس کی روک تھام سے منسلک محکمے اور دفاتر اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تعطیلات کے مطابق رواں سال جمعۃ الوداع کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے بھی 22 سے 27 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ ان تعطیلات کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، کمیونٹی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 23 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، محکمہ موسمیات

تعطیلات کے دوران صرف ضروری اشیا کی دکانیں، میڈیکل سروسز اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا ہے۔

اس پیشگوئی کے بعد رواں سال 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں 23 مئی کو ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024