ہواوے نووا 7 آئی اسمارٹ فون پاکستان میں دستیاب

شائع May 19, 2020
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے کا نیا اسمارٹ فون نووا 7 آئی پاکستان میں متعارف کرادیا گیا ہے اور اب اسے پری آرڈر میں خرید سکتے ہیں۔

پری آرڈر کا سلسلہ 18 مئی سے 31 مئی تک جاری رہے گا۔

اس فون میں 6.4 انچ کا فل ویو ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر فون کی سائیڈ میں موجود ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی کا اپنا ہائی سیلیکون کیرین 810 پراسیسر موجود ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گیمنگ یا بہت زیادہ سوشل میڈیا استعمال ہر بھی ڈیوائس کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی۔

فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی 10 سے کیا ہے۔

مگر اس فون میں گوگل سروسز اور پلے اسٹور موجود نہیں بلکہ ہواوے ایپ گیلری دی گئی ہے جو کہ امریکی پابندیوں کے بعد سے گوگل سروسز سے محرومی کے بعد کمپنی نے متعارف کرائی تھی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں صارفین کو اپنی پسند کی بیشتر ایپس دستیاب ہوں گی۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

اس کے علاوہ 4200 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھی دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 30 منٹ میں بیٹری 70 فیصد تک چارج ہوسکتی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل لینس، 2 میگا پکسل میکرو لینس اور 2 میگا پکسل Bokeh لینس دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ فون پاکستان میں پری آرڈر میں خریدنے پر ہواوے بینڈ 4 کا تحفہ صارفین کو دیا جائے گا جو کمپنی کے بقول 8 ہزار روپے مالیت کا ہے۔

3 رنگوں میں دستیاب فون کی قیمت 43 ہزار 999 روپے رکھی گی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025