• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

مسلمان مساجد آباد کریں، نماز عید بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کریں، مفتی تقی عثمانی

شائع May 18, 2020 اپ ڈیٹ May 19, 2020
اب اجتماعی عبادتوں کو بند نہیں رکھا جاسکتا، مفتی تقی عثمانی — فائل فوٹو / ڈان
اب اجتماعی عبادتوں کو بند نہیں رکھا جاسکتا، مفتی تقی عثمانی — فائل فوٹو / ڈان

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مسلمان رمضان المبارک اور اس کے آخری عشرے کے باقی لمحات میں مساجد کو باجماعت نمازوں سے آباد کریں اور عید کی نماز بھی ممکنہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کری۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ 'کورونا کی وبا اندازے سے زیادہ طویل ہوتی جارہی ہے اور نہ جانے کب ختم ہوگی، ان حالات میں گیر معینہ مدت تک نہ کاروبار زندگی کو روکا جاسکتا ہے اور نہ اب اجتماعی عبادتوں کو بند رکھا جاسکتا ہے۔'

انہوں نے تمام مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ رمضان المبارک اور اس کے آخری عشرے کے باقی لمحات کو غنیمت سمجھ کر عبادتوں اور دعاؤں کا خاص اہتمام کریں اور مساجد کو باجماعت نمازوں سے آباد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'عوام بےخوف و خطر مگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد میں نماز جمعہ ادا کریں، تراویح کا اہتمام کریں اور عید کی نماز بھی ممکنہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: مساجد میں صرف متعین لوگ تراویح پڑھیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ 'حکومت سے بھی امید ہے کہ وہ اپنی دینی ذمہ داری ادا کرے گی اور مسلمانوں کے جذبات کے احترام میں ان کی عبادات کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ملک و ملت کی بہتری، وبا کے خاتمے، ملک سے انتشار و فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور شہری اپنا کردار ادا کریں اور سب ان مقاصد کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔'

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد حکومت نے مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید پڑھیں: سندھ: تمام مذہبی اجتماعات، جلوس اور ریلیوں پر پابندی

تاہم حکومت اور علمائے کرام کے درمیان رمضان المبارک میں تراویح، نمازوں اور اعتکاف کے حوالے سے مشروط اتفاق ہو گیا جس کے بعد 20 نکاتی متفہ اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا۔

لیکن چند صوبوں نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے مساجد میں تراویح اور دیگر مذہبی اجتماعات پر پابندی برقرار رکھی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024