• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایک تعلق کو بچانے کے لیے زندگی کے 8 سال تباہ کردیے، صبا قمر

شائع May 18, 2020
صبا قمر نے یوٹیوب چینل پر دوسری ویڈیو شیئر کردی — فوٹو: یوٹیوب
صبا قمر نے یوٹیوب چینل پر دوسری ویڈیو شیئر کردی — فوٹو: یوٹیوب

پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا جس کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع دیں گی۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی قسط شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن میں تنہائی بیان کی تھی۔

اور اب صبا قمر نے اپنے چینل پر دوسری ویڈیو شیئر کردی جس میں انہوں نے ایک ایسا مزاحیہ شو پیش کیا جہاں نامور شخصیات سے عجیب و غریب سوالات پوچھے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن: صبا قمر کا بھی یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

ویڈیو میں صبا قمر سے ماضی اور حال کی اداکاراؤں کے درمیان موازنا کرنے اور ان کی رومانوی زندگی کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے۔

انٹرویو کے دوران صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ اداکاروں کو ایسا ہونا چاہیے جن سے عام لوگ خود کو جوڑ سکیں، میں چاہتی ہوں کہ ایسے کردار کروں جو حقیقت لگیں‘۔

اس دوران اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کسی کے ساتھ 8 سال تک تعلقات میں رہیں تاہم اس تعلق کا انجام بہت برا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ’بہت چھوٹی عمر سے ہی، لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ بھلے وہ مر جائیں لیکن اپنی زندگی میں آنے والی پہلے مرد کو کبھی نہیں چھوڑیں، اسی ایک جملے نے میری زندگی کے 8 سال تباہ کردیے‘۔

صبا قمر کے مطابق ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا اور بعدازاں کسی دوسری خاتون کے لیے انہیں چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آئیسولیشن‘ صبا قمر کے یوٹیوب چینل کی پہلی قسط سامنے آگئی

اداکارہ کے مطابق ’وہ مجھ سے جھوٹ بولتا، برا سلوک کرتا، میری تذلیل کرتا تھا اور بعدازاں معافی مانگ لیتا، میرے لیے یہ تعلق اہم تھا کیوں کہ میں شادی کے حوالے سے سوچتی تھی اسی لیے 8 سال اسے قائم رکھا یہ سوچ کر کہ وہ بہتر ہوجائے گا، لیکن وہ بہتر نہیں ہوا بلکہ اس نے میرے ذہن کو تباہ کردیا‘۔

یاد رہے کہ اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کردہ پہلی قسط کا نام حالات حاضرہ کو دیکھتے ہوئے ’آئیسولیشن‘ (تنہائی) رکھا تھا۔

اس قسط کا آغاز صبا قمر کی معمول کی زندگی سے ہوتا ہے، جس کے بعد لاک ڈاؤن کے باعث اکیلے پن کو دکھایا گیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Emad May 19, 2020 11:50am
Woh kon tha ???????
KB May 19, 2020 03:28pm
Remember, never get emotional when there is one way traffic that is from your side. You are responsible for the time you wasted

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024