• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

‘بلال اور یمنیٰ انڈسٹری کے اگلے فواد اور ماہرہ ہیں‘

شائع May 18, 2020
دونوں 'پیار کے صدقے' نامی ڈرامے میں کام کر رہے ہیں — فوٹو: انسٹاگرام
دونوں 'پیار کے صدقے' نامی ڈرامے میں کام کر رہے ہیں — فوٹو: انسٹاگرام

اس وقت پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں بلال عباس اور یمنیٰ زیدی کا ڈراما ’پیار کے صدقے‘ بےحد مقبول ہورہا ہے جسے ناصرف مداح بلکہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بےحد پسند کر رہے ہیں۔

اس ڈرامے میں کام کرنے والی اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی بلال عباس اور یمنیٰ زیدی کے کام کی مداح نکلیں۔

معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ڈرامے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جبکہ دونوں اداکاروں کی تعریف بھی کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے یہ دونوں اداکار انڈسٹری کے اگلے فواد خان اور ماہرہ خان ہوں گے‘۔

سینئر اداکارہ نے ’پیار کے صدقے‘ ڈرامے کو ماہرہ اور فواد کے کامیاب اور یادگار ڈرامے ’ہمسفر‘ سے بھی ملادیا۔

یاد رہے کہ عتیقہ اوڈھو جو اس ڈرامے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، وہ ’ہمسفر‘ میں بھی ایک اہم کردار ادا کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024