• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا بحران سے متاثر ہونے والے ورکرز کیلئے احساس پروگرام کا اجرا

شائع May 18, 2020
—تصویر: ڈان نیوز
—تصویر: ڈان نیوز

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر یا بے روزگار ہونے والے ورکرز میں نقد رقم تقسیم کرنے کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آج جرا کردیا۔

اس سلسلے میں وزیراعظم نے احساس کیمپ پر موجود تھے جہاں بے روزگار اور متاثرہ افراد کے پہلے گروپ کو احساس ایمرجنسی کیش ادا کی گئی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ معاون خصوصی برائے غربت کے خاتمے ثانیہ نشتر اور وزیر صنعت حماد اظہر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کے دفتر کے جاری بیان کے مطابق احساس لیبر پورٹل کے تحت اب تک 34 لاکھ افراد کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اور وزیراعظم کے کووِڈ 19 فنڈ سے 3 ارب روپے سے زائد رقم اس مقصد کے لیے متحرک کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے کورونا کے باعث بیروزگار ہونے والوں کیلئے ریلیف پروگرام کا آغاز کردیا

خیال رہے کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ عطیات دہندگان کی جانب سے فراہم کیے گئے ایک روپے پر حکومت 4 روپے شامل کرے گی۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو وزیراعظم نے احساس لیبر پورٹل کا افتتاح کیا تھا جس کے ذریعے کووِڈ 19 سے پیدا ہونے والے بحران سے متاثر یا بے روزگار ہونے والے افراد حکومت سے ایمرجنسی کیش حاصل کرسکتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وزیراعظم کووِڈ 19 فنڈ میں موصول ہونے والے عطیات کومستحق بے روزگاروں کے لیے استعمال کیا جائے گا اور ان افراد کو فی کس 12 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

چنانچہ نقد رقم کی تقسیم کے پروگرام کا آج سے اجرا کردیا گیا۔

اس سلسلے میں احساس ایمرجنسی کیش کے موجودہ طریقہ کار اور اصولوں کا اطلاق وزیراعظم کووِڈ 19 عطیات فنڈز کے لیے بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: احساس کیش پروگرام میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں، وزیراعظم

اس ضمن میں قاعدوں پر مبنی اصولوں پر عمل کیا جائے گا اور مستفید ہونے والےافراد کے انتخاب کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس استعمال کیے جائیں گے، شناخت کا نظام مکمل طور پر غیر سیاسی اور انسانی مداخلت سے پاک ہوگا اور ادائیگیاں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد کی جائیں گی۔

پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ ٹائیگر فورس اس پورٹل پر اندراج کروانے افراد کی معلومات درج کرنے میں مدد کرے اور رجسٹرڈ افراد کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رقم ادا کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024