• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Covid 2019

پشاور میں پلازما سے کورونا کے پہلے مریض کی صحتیابی

شائع May 18, 2020

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پلازما ٹرانسفیوژن کے بعد پہلا کورونا وائرس کا مریض ٹھیک ہوگیا۔

ہسپتال نے کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے پروفیسر طاہر شمسی کی سربراہی میں وبا سے اموات میں کمی لانے کے لیے ٹرائل کے طور پر صحت یاب کورونا وائرس سے پلازما جمع کرنے کا آغاز کیا۔

کورونا وائرس کے ایک مریض کو حال ہی میں پلازما امیونائزیشن سے صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے خارج کردیا گیا۔

متعدد دوسرے مریضوں نے بھی اس ٹرائل کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ہسپتال نے مزید پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو علاج مہیا کرسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024