• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کورونا وائرس کا شکار اداکار ایک ماہ بعد کوما سے نکل آیا

شائع May 17, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے نتیجے میں ٹانگ سے محروم ہونے والے اداکار نک کورڈیرو کئی ہفتوں بعد کوما سے باہر نکل آئے۔

امریکی شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ اداکار کی اہلیہ ایمنڈا کلوٹس نے گزشتہ دنوں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اس بارے میں بتایا تھا۔

بعد ازاں این بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'میں نے ڈاکٹر سے آج پوچھا تھا کہ کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ جاگ گئے ہیں؟ ڈاکٹر نے کہا کہ وہ جاگ رہا ہے، مگر وہ اتنا کمزور ہوچکا ہے کہ اپنی آنکھیں تک نہیں کھول سکتا، آنکھیں کھولنا اور بند کرنا بھی اس کی جسمانی توانائی ختم کردیتا ہے'۔

یہ اداکار لاس اینجلس کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر میں یکم اپریل سے میں داخل ہوئے تھے اور ان کی دائیں ٹانگ کورونا وائرس سے ہونے والے بلڈ کلاٹس کے مسئلے کے باعث کاٹ دی گئی تھی، جبکہ جان لیوا سیپٹک شاک، 2 چھوٹے فالج، گردوں کے ڈائیلاسز اور دل میں عارضی طور پر پیس میکر بھی نصب کیا گیا تھا۔

اسی طرح ایک ماہ تک کوما میں رہے اور رواں ہفتے ہی اس سے باہر نکلے ہیں، جبکہ پھیپھڑوں کی انفیکشن تاحال مشکلات کا شکار کررہی ہے۔

ان کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے اس بیماری کے دوران حقیقی سپر ہیرو بن کر دکھایا 'ابھی بھی بہت لمبا راستہ باقی ہے، مگر ہم صحتیابی کا آغاز کررہے ہیں اور وہ بیدار ہورہا ہے، کیا کرشمہ ہے'۔

یہ اداکار براڈوے کے معروف اداکار ہیں جو بلٹس اوور براڈوے، ویٹریس اور اے برونکس ٹیل: دی میوزیکل میں کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ایمنڈا کلوٹس نے دیگر افراد کو خبردار کیا ہے کہ یہ بیماری صرف بزرگ افراد کو متاثر نہیں کرتا، یہ ایک حقیقی بیماری ہے، ایک مکمل صحت مند 41 سالہ مرد کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے تو آپ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، گھر میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

بعد ازاں ایک اور انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اداکار کو تاحال پھیپھڑوں میں انفیکشن کا سامنا ہے، یہ انفیکشن اس وقت ہوا جب اسے سیپٹک شاک کا سامنا ہوا تھا۔

یہ اداکار ابھی وینٹی لیٹر پر ہیں اور جب تک انفیکشن پر قابو نہیں پایا جاتا، تب تک اس پر رہنا ہوگا جس کے بعد ہی وہ اپنے طور پر سانس لینے کے قابل ہوسکین گے۔

ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسی کوئی وجہ نہیں جو اس انفیکشن کو کلیئر کرنے سے روک سکے۔

اس جوڑے کا ایک بیٹا ہے جس کی عمر 11 ماہ ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024