ایران کا عید کی نماز عیدگاہ میں ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان
ایران کی حکومت نے کہا ہے کہ نماز عیدالفطر تمام شہروں میں کھلے مقامات میں ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے باوجود عیدالفطر کی نماز عیدگاہ میں پڑنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کے سیکریٹری حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کی نماز تمام شہروں میں کھلے مقامات میں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ نماز میں شرکت سے کہیں بھی پابندی نہیں لگائیں گے۔
ایران میں کورونا وائرس کے کیسز مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں اور اب ایک ہزار 806 نئے کیسز اور مزید 51 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔