• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا وائرس: دنیا بھر میں بندشوں میں نرمی، کیسز کی تعداد 47 لاکھ سے زائد

شائع May 17, 2020
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے پیش نظر عائد کی گئی بندشوں میں دنیا بھر میں بتدریج نرمی کی جارہی ہے لیکن وبا سے متاثرین اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد وشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ ورلڈ میٹرز کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائس کے متاثرین کی تعداد 47 لاکھ 43 ہزار 444 ہوچکی ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارت: لاک ڈاؤن کے دوران حادثات میں 30 مہاجر مزدور ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 3 لاکھ 13 ہزار 704 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 لاکھ 26 ہزار 290 ہے۔

روس میں مزید 9 ہزار 709 کیسز کا اضافہ

امریکا دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے لیکن اٹلی اور اسپین سمیت دیگر ممالک میں نئے کیسز کی شرح بڑی حد تک کمی آگئی ہے لیکن اسی دوران روس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

روس، کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اسپین، برطانیہ اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

تازہ اعداد وشمار کے مطابق روس میں مزید 9 ہزار 709 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 752 ہوگئی ہے تاہم روس میں اموات کی شرح دیگر ممالک سے کم ہے۔

روس میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 631 ہے اور 2 ہزار 300 افراد کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 67 ہزار 373 ہے جبکہ 2 لاکھ 11 ہزار 748 متاثرین اب بھی زیر علاج ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے باوجود غیر ملکی ایتھلیٹس کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

روسی حکومت کا کہنا تھا کہ غیرملکی ایتھلیٹس کو ڈومیسٹک لیگز کے مقابلوں میں شرکت کے لیے آنے کی اجازت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کی کھیلوں کی تنظیموں سے معاہدے میں جڑے ایتھلیٹس اور کوچز کو روس پہنچنے پر طبی نگرانی میں رکھا جائے گا اور 2 ہفتوں کے قرنطینہ کے بعد جانے کی اجازت ہوگی۔

امریکا میں 90 ہزار سے زائد اموات

کورونا وائرس نے سب سے زیادہ امریکا کو نشانہ بنایا ہے جہاں کیسز اور اموات کی تعداد سنگین تر ہوچکی ہے۔

امریکا میں اب تک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہزار 113 تک پہنچ چکی ہے جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا کو کورونا ویکسین تک پہلے رسائی دینے پر فرانسیسی حکام مشتعل

ریاست نیویارک کورونا وائرس کا مرکز ہے جبکہ پورے امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 798 ہے جن میں 25 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔

امریکا میں اب بھی 10 لاکھ 78 ہزار 453 متاثرین زیرعلاج ہیں جبکہ 3 لاکھ 39 ہزار 232 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیویارک کی بات کی جائے تو وہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 99 اور ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 134 ہے۔

امریکا کی دیگر ریاستوں میں نیو جرسی میں ایک لاکھ 46 ہزار 389، الینوئس میں 92 ہزار 457، میسی چیوسٹس میں 84 ہزار 933 اور کیلیفورنیا میں 78 ہزار 933 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

نیوجرسی میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 260 ہے جس کے بعد میسی چیوسٹس میں 5 ہزار 705 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

برازیل میں اٹلی سے بھی زیادہ کیسز

برازیل میں بھی کورونا وائرس کے کسیز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ اٹلی سے بھی آگے نکل گیا ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 511 ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 662 رپورٹ ہوئی ہے۔

برازیلی صدر نے کورونا وائرس سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو ناقابل تلافی قرار دیا۔

نائب صدر ہیملٹن موراؤ کو بھی کووڈ-19 ٹیسٹ کے بعد آئسولیشن میں رکھا گیا ہے کیونکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے سرکاری ملازم میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایران کا عید کی نماز کی اجازت دینے کا اعلان

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے باوجود عیدالفطر کی نماز عیدگاہ میں پڑنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کے سیکریٹری حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کی نماز تمام شہروں میں کھلے مقامات میں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نماز میں شرکت سے کہیں بھی پابندی نہیں لگائیں گے۔

ایران میں کورونا وائرس کے کیسز مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں اور اب ایک ہزار 806 نئے کیسز اور مزید 51 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: پاکستان میں 40 ہزار سے زائد کیسز، اموات 888 ہوگئیں

کورونا وائرس سے ایران میں متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 198 ہے جبکہ 94 ہزار 464 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں مزید 100 کیسز کا اضافہ

مقبوضہ جموں اور کشمیر میں ایک دن میں کوورنا وائرس کے سب سے زیادہ 108 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد بھی بڑھ ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ترک نیوز ایجنسی اناطولو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ جموں اور کشمیر میں 12 حاملہ خواتین سمیت مزید 108 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 121 ہوگئی۔

مقبوضہ جموں اور کشمیر میں کورونا سے 70 سالہ مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 542 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مقامی حکومت کے مطابق مقبوضہ خطے میں اب تک مجموعی طور پر 76 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 9 ہزار 92 افراد زیر نگرانی ہیں۔

سنگاپور میں 682 نئے کیسز رپورٹ

سنگارپور کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے مزید 682 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئے کیسز کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہزار 38 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ نئے کیسز میں اکثر مہاجر مزدور ہیں صرف 4 مستقل رہائشی ہیں۔

سنگاپور میں کورونا وائرس سے اب تک صرف 22 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

اسپین میں مزید 87 اموات

اسپین میں کورونا وائرس کے متاثرین کی شرح میں کمی کے باوجود مزید ایک ہزار 214 کیسز اور 87 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وہ پہلا یورپی ملک جس نے باضابطہ کورونا پر قابو پانے کا اعلان کردیا

اسپین میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 719 جبکہ اموات کی تعداد 27 ہزار 650 ہے۔

طویل عرصے تک لاک ڈاؤن اور دیگر سخت اقدامات کے باعث اسپین میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں جہاں دو ہفتے قبل ہی شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی اجازت دی تھی۔

اسپین میں وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 945 ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024