• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

ٹرین آپریشن کی بحالی کیلئے وزیراعظم کی اجازت کے منتظر ہیں، شیخ رشید

شائع May 17, 2020

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ منگل (19 مئی) تک ٹرین سروس بحال کرنے کا حکم دے سکتے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کی اجازت کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر منگل تک ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تو وزارت ریلوے کے لیے لوگوں سے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کروانا ممکن نہیں ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عوام کی ایک بڑی تعداد عید پر اپنے گھر جانے کی منتظر ہے اور اگر اس ہفتے ٹرین سروس بحال نہیں ہوئی تو رش بڑھ جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرین آپریشن کی بحالی پر وزارت کو خسارہ ہونے کے باوجود ٹکٹوں کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد کمی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024