کراچی کے منصوبوں کے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیرِ صدارت نئے سال کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کورونا وبا کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ پر ہونے والے اثرات اور اگلے سال ملک بھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
نئے سال کے ترقیاتی بجٹ کے جائزہ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسعمیل نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حالات میں کراچی کے منصوبوں کے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔