• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
Live Covid 2019

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کی سربراہ مستعفی

شائع May 16, 2020

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ مفتی نے انتہائی تشویشناک مریضوں کے علاج کے لیے ناتجربہ کار اور ناکافی عملے کی تعیناتی کے ذریعے کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کا پلان تیار کرنے میں انتظامیہ کی ناکامی کے باعث استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یو) کی انچارج ہونے کی حیثیت سے انہیں طبی معاملات پر غیر متعلقہ لوگوں کی جانب سے احکامات دیے گئے تھے جنہیں اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں تھیں۔

ڈاکٹر عائشہ مفتی نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ ہسپتال کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بالکل تیار نہیں تھا کیونکہ کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی، اگر تھی تو آئی سی یو اور اینیستھیزیا کو کبھی بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ انہیں ہسپتال کا اہم حصہ نہیں سمجھا گیا۔

انہوں نے 14 مئی کو دیے گئے استعفے میں لکھا کہ ہم حیران رہ گئے تھے جب کورونا وائرس کے ایک مریض کو پرانے وینٹی لیٹر کے ذریعے علاج فراہم کرنے کا حکم دیا گیا جہاں کوئی سہولیات نہیں تھیں جو لازمی طور پر تباہی کا باعث بنا۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025