• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سابق ملکہ حسن ساتھی سمیت گرفتار

شائع May 15, 2020
فلپائن کی سابق ملکہ حسن ساتھی کے ہمراہ گرفتار کرلی گئیں، فوٹو: انسٹاگرام
فلپائن کی سابق ملکہ حسن ساتھی کے ہمراہ گرفتار کرلی گئیں، فوٹو: انسٹاگرام

فلپائن کے صوبے سیبو سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ سابق ملکہ حسن ماریہ جائےگانٹے اور ان کے 35 سالہ ساتھی ایویئر فلوسا کیسٹرو کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں سیبو کے شہر مولبال کے ایک ساحل پر تیراکی اور شراب پیتے ہوئے پکڑے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے اور ایسے میں لوگوں کو ساحل سمندر جانے کی بھی اجازت نہیں۔

جبکہ سیبو میں شراب نوشی پر بھی پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھیں: فلپائن: کورونا وائرس پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والا شہری پولیس کے ہاتھوں ہلاک

پولیس کے مطابق اس جوڑے سے قانون کی خلاف ورزی کی جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان دونوں نے چیک پوائنٹ سے گزرتے وقت انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ دکھایا اور بتایا تھا کہ وہ لوگوں میں سامان تقسیم کرنے کی غرض سے آگے جارہے ہیں۔

جس کے بعد پولیس نے جب ان دونوں کا پتا لگایا تو یہ ساحل سمندر پر تیراکی کرتے ہوئے پکڑے گئے جبکہ ان کے پاس سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد آئسولیشن سیل میں منتقل کردیا، کیوں کہ سیبو میں ہزاروں کی تعداد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ فلپائن میں اب تک 12 ہزار سے زائد کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 806 افراد اس وائرس سے ہلاک بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ فلپائن کے صدر رودریگو دوترتے نےگزشتہ ماہ عوام سے اپنے خطاب میں خبردار کیا تھا کہ وہ پولیس اور فوج کو حکم دیں گے کہ وہ لاک ڈاؤن میں مشکلات پیدا کرنے والوں کو گولی مار دیں۔

انہوں نے عوام سے کہا تھا کہ وہ اس مشکل وقت میں حکومتی احکامات پر عمل کریں، ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹروں کو نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے، میں پولیس اور فوج کو حکم دیتا ہوں کہ اگر کوئی بھی مشکلات پیدا کرے اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو تو وہ اسے گولی مار کر ہلاک کردیں۔

فلپائن کے سب سے اہم جزیرے لوزون میں 16مارچ کے بعد سے ایک ماہ کا لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے اور شہریوں پر ضروری کاموں کے علاوہ گھرسے نکلنے پر پابندی عائد ہے۔

لوزون کے علاوپ بھی اکثر صوبوں نے پابندیوں کا اطلاق کیا ہوا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024