حکومت کا چین میں پھنسے طلبا کو وطن واپسی کیلئے رعایتی قیمت پر ایئر ٹکٹس دینے کا اعلان
حکومت نے چین میں پھنسے طلبا کی واپسی سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں رعایتی قیمت پر ایئر ٹکٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت اوورسیز نے پی آئی اے اور وزارت خارجہ کے تعاون سے پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت ووہان میں پھنسے طلبا کیلئے ایئر ٹکٹ صرف 50 ہزار روپے کا ہوگا۔
معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان 18مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی جس کے ذریعے چین میں پھنسے 300 طلبا کو وطن واپس لایا جائے گا۔












لائیو ٹی وی