• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Covid 2019

شاہ محمود قریشی کی جاپانی وزیرخارجہ سے کورونا کی صورت حال پر تبادلہ خیال

شائع May 15, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کے وزیرخارجہ کو فون کیا اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دفترخارجہ جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کے وزیر خارجہ توشیمتسو موٹیگی سے ٹیلی فون پرجاپان میں کورونا سے ہونے والے جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور وائرس کے خلاف مؤثر اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو وائرس کو محدود کرنے اور بھوک کے خاتمے کے لیے لڑنا ہے اور جاپانی وزیر کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قرضوں میں ریلیف کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کے مطالبے کو دہرایا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک مالی مواقع حاصل کیے بغیر فوری اور مؤثر اقدامات نہیں کرپائیں گے اور سماجی، سیاسی اور اقتصادی حوالے سے گھمبیر مسائل ہوسکتے ہیں۔

مقبوضہ جموں اور کشمیر کے حالات سے آگاہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے وہاں پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ شہریوں پر مظالم جاری ہیں۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024