• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

احسن اقبال کو احساس پروگرام سے رقم وصول کرنے کا پیغام ملا، مشاہد اللہ خان

شائع May 14, 2020

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ یومیہ اجرت کا مسئلہ حل نہیں ہوا، اس کے علاوہ بینظیر انکم سپورٹ (بی آئی ایس پی) کا ڈیٹا موجود ہے اس کے مطابق لوگوں کو رقم دی گئی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام بھی شروع ہوا ہے ایسا عجیب و غریب ڈیٹا ہے کہ احسن اقبال کو بھی 12 ہزار روپے کا پیغام چلا گیا کہ پیسے آکر لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے ہم بہت کام کررہے ہیں، کیا کام کررہے ہیں؟ راشن دینے کا بہت سی فلاحی تنظیمیں کرتی رہی ہیں اور کرتی ہیں حکومت کہاں ہے؟ اجلاسوں میں کچھ طے بھی کرنا چاہیے۔

بعدازاں سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشی پیکج میں فلیگ شپ پروجیکٹ احساس پروگرام تھا جس کے تحت 100 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے اور یہ پروگرام جاری ہے لیکن ہم نے اپنے وسائل کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مشاہداللہ خان نے ذکر کیا کہ احساس پروگرام میں احسن اقبال کے نام بھی آیا ازراء تفنن کہوں گا یہ نام آپ ہی نے ڈلوایا ہوگا کہیں کا پیسا نہیں چھوڑتے آپ، کچھ بھی نہیں چھوڑتے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024