حکومت کا کویت میں پھنسے 5500 پاکستانیوں کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے کویت میں پھنسے 5500 پاکستانیوں کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ دو ہفتوں میں 4 پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ واپس آنے والے بیروزگار پاکستانیوں کا ڈیٹا پورٹل پر موجود ہوگا اور جون میں پورٹل کا آغاز کر دیا جائے گا، بیروزگار وطن پلٹ پاکستانیوں کو ہنر مند اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار دیا جائے گا۔