پاکستان کا 600 ہیلتھ ورکرز کویت بھیجنے کا فیصلہ
پاکستان نے کویتی حکام کی درخواست پر 600 ہیلتھ ورکرز کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ایچ آر ڈی کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرنس کے دوران حکومت کے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرز میں نرسز اور ڈاکٹرز شامل ہوں گے اور اس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات بڑھیں گے۔
