• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
Live Covid 2019

ایبٹ آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13 دکانیں بند

شائع May 14, 2020

ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی پر 13 دکانوں کو بند کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبیٰ بھروانہ نے ٹیکس افسر مظہر اعوان کے ہمراہ شہر کے بازاروں کا دورہ کیا تھا اور لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے بارہا اعلان کرتے ہوئے دکانداروں اور خریداروں کو کورونا وائرس اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) پر عمل کرنے پر زور دیا تھا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ اکثر دکانوں پر خریداروں کو ہجوم تھا جن میں سے اکثر نے ماسکس نہیں پہنے ہوئے تھے۔

جس کے باعث اسسٹنٹ کمشنر نے دکانوں کو بند کرادیا اور مالکان کو مستقبل میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی سزا کی تنبیہ بھی کی۔

ساتھ ہی حکام نے سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لیے دکانوں کے باہر نشان بھی لگائے۔

ْ

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024