• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے جس کے امن کیلئے تعاون ہمارا فرض ہے'

شائع May 14, 2020
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا — فائل فوٹو / ڈان نیوز
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا — فائل فوٹو / ڈان نیوز

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور ہمارا فرض ہے کہ پرامن اور خوشحال بلوچستان کے لیے حکومت اور عوام کی مکمل مدد کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو کوئٹہ میں ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال، پاک ۔ افغان اور پاک ۔ ایران سرحدوں کے ساتھ باڑ لگانے سمیت سرحدی انتظام اور آپریشنل تیاری پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کو وبائی مرض سے لڑنے کے لیے سول انتظامیہ سے تعاون اور اس علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے جاری اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

گیریژن قرنطینہ سینٹر کے دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحت کے ایس او پیز اور گائیڈ لائن کے مطابق انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: آرمی چیف کا پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کا حکم

اس موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور ہمارا فرض ہے کہ پرامن اور خوشحال بلوچستان کے لیے حکومت اور عوام کی مکمل مدد کریں۔

انہوں نے تمام کمانڈرز کو بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں لوگوں تک پہنچنے کی ہدایت دی تاکہ کووڈ 19 کی وجہ سے عوام کو درپیش چیلنجز کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر آرمی چیف کا کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں ترقی: آرمی چیف کا حکومت کی مکمل حمایت کا عزم

واضح رہے کہ پاک فوج ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے اور ہر سطح پر ممکن تعاون کر رہی ہے۔

13 مارچ کو ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے قومی سطح پر اقدامات اور تیاریوں کی ہدایت کی تھی۔

دوسری جانب بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے بھی آرمی چیف مختلف مواقع پر حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024