• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شعیب اختر کا آئی سی سی کی ٹوئٹ پر 'منہ توڑ' جواب

شائع May 14, 2020 اپ ڈیٹ May 18, 2020
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور فاسٹ باؤلر نے آئی سی سی کو منہ توڑ جوا دیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور فاسٹ باؤلر نے آئی سی سی کو منہ توڑ جوا دیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹرول کرنا پسند نہ آیا اور انہوں نے کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کو اس کا 'منہ توڑ' جواب دے دیا۔

شعیب اختر نے کرک انفو کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کیا جس پر آئی سی سی نے ان کا تمسخر اڑانے کی کوشش کی تھی جو راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور فاسٹ باؤلر کو سخت ناگوار گزرا۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر کی ٹوئٹ پر آئی سی سی نے انہیں ٹرول کردیا

ہوا کچھ یوں تھا کہ کرک انفو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں 20 کھلاڑیوں کی تصویر موجود تھی اور اس پوسٹ میں کہا گیا کہ اگر سابق اور موجودہ دور کے یہ کھلاڑی عروج پر ہوں تو آپ ان میں سے کونسا مقابلہ دیکھنا پسند کریں گے۔

مذکورہ پوسٹ میں چار سابق اور موجودہ پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جس میں سعید انور، وسیم اکرم، شعیب اختر اور پاکستان کی موجودہ ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم شامل ہیں۔

اس پوسٹ میں وسیم اکرم کا مقابلہ سابق جنوبی افریقہ کپتان اور مسٹر 360 کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرز سے کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سرفراز کی تنزلی، عامر، وہاب اور حسن محروم

اسی طرح سابق مایہ ناز اوپنر سعید انور کا مقابلہ موجودہ بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ اور بابر اعظم کا مقابلہ سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر گلین میک گرا سے کرایا گیا۔

اس سلسلے میں شعیب اختر نے ٹوئٹ پر تبصرہ کیا تھا جس پر آئی سی سی نے انہیں ٹرول کردیا تھا۔

شعیب اختر نے کہا کہ آج بھی میں تین خطرناک باونسرز کراؤں گا اور چوتھی گیند پر اسٹیو اسمتھ آؤٹ ہو جائیں گے۔

شعیب اختر کا یہ دعویٰ کچھ غلط بھی محسوس نہیں ہوتا کیونکہ باؤنسرز پر اسٹیو اسمتھ کو ہمیشہ مشکل پیش آتی ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کو 'خاموشی' سے قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

شعیب اختر کے اس بیان پر آئی سی سی نے ایک لفظ بھی تحریر نہیں کیا لیکن ساتھ میں ہالی وڈ ایکٹر ونس ریمز کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بے ساختہ ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آئی سی سی کا یہ جواب شعیب اختر کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اس کے جواب میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کردی جس میں انہوں نے اپنے باؤنسر سے سابق جنوبی افریقی اوپنر گیری کرسٹن کو زخمی کردیا تھا اور ان کے چہرے پر کئی ٹانکے آئے تھے۔

شعیب اختر نے اس ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا کہ آئی سی سی آپ کوئی نئی ایموجی یا میم ڈھونڈ لیں، معذرت کے ساتھ مجھے کوئی نہیں ملی، میں صرف اصل ویڈیوز ہی ڈھونڈ سکا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sami May 14, 2020 03:45pm
Good answer to ICC by pindi express.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024