• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں پیر معراج الدین کے قتل کی شدید مذمت

شائع May 13, 2020 اپ ڈیٹ May 14, 2020
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں پیر معراج الدین کے قتل کو دہشت گردی کا تازہ واقعہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے پیدائشی حق کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق دنیا کورونا وائرس کی وبا کے خلاف نبردآزما ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بدترین تشدد کررہا ہے۔

مزیدپڑھیں: مقبوضہ کشمیر مکمل، جموں کے تین اضلاع کورونا سے شدید متاثرہ علاقے قرار

انہوں نے کہا کہ آج بڈگام میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں پیر معراج الدین کا قتل دہشت گردی کا تازہ واقعہ ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں عوام کے ارادوں کو توڑ سکتا ہے اور نہ ہی کبھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے انمول حق کو حاصل کرنے کے عزم کو دبانے میں ہی کامیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم پر اس کا محاسبہ کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جبکہ پاکستان کی جانب متعدد مرتبہ بھارت سے مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے رکاوٹیں ختم کرے تاکہ مقبوضہ وادی میں کیسز کی تعداد معلوم ہوسکے اور انہیں ضروری اجناس اور ادویات فراہم کی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں حزب المجاہدین کا کمانڈر جاں بحق

6 مئی کو مقبوضہ جموں اور کشمیر کی انتظامیہ نے جموں کے تین اضلاع اور پوری وادی کشمیر کو کورونا وائرس سے شدید متاثرہ علاقہ یا ریڈ زورن قرار دے دیا تھا۔

بھارت کی وزارت صحت نے 3 اضلاع سری نگر، باندی پورہ، اننت ناگ اور شوپیاں کو ریڈ زورن سے قرار دیا تھا۔

اگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف جاری کشمیریوں کی جدوجہد کی تو اس میں بھی شدت آگئی ہے.

3 مئی کو بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ حملے میں کرنل سمیت 5 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے.

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہنڈوارہ میں رجواڑ کے مقام پر پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم اس دوران ہونے والے حملے میں بھارتی فوج کے کرنل، میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت کرنل آشوتوش شرما، میجر انوج، لانس نائیک، رائفل مین اور پولیس سب انسپکٹر شکیل قاضی کے ناموں سے ہوئی تھی.

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

بعدازاں 6 مئی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو اور ان کا ایک ساتھی جاں بحق ہو گیا تھا۔

کشمیر کے آئی جی پولیس وجے کمار نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا تھا کہ وہ ایک گھر میں پھنس گئے تھے اور ایک مسلح تصادم کے دوران وہ اور ان کا ساتھی مارا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024