• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

نوکیا کے 2 فیچر فونز متعارف

شائع May 13, 2020
نوکیا 150 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
نوکیا 150 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

ایچ ایم ڈی گلوبل نے 2 نئے فیچر فون نوکیا 125 اور نوکیا 150 پیش کردیئے ہیں۔

یہ فونز اس وقت مخصوص ممالک میں دستیاب ہوں گے اور آنے والے مہینوں میں مختلف خطوں میں متعارف کرائے جائیں گے۔

نوکیا 150 میں 2.4 انچ کا کیو وی جی اے کلر ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ سیریز 30 پلس سافٹ وئیر دیا گیا ہے۔

اس فیچر فون میں 4 ایم بی ریم اور 4 ایم بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ڈوئل سم سپورٹ، فلیش اور وی جی اے کیمرا بیک پر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ہیڈفون جیک، مائیکرو یو ایس بی پورٹ، بلیوٹوتھ 3.0، ایم پی تھری پلیئر اور 1020 ایم اے ایچ بیٹری ی گئی ہے جس کو بدلا بھی جاسکتا ہے اور ہاں کلاسیک اسنیک گیم بھی اس فون کا حصہ ہے۔

نوکیا 125 میں بھی 2.4 انچ کا کیو وی جی اے کلر ڈسپلے ، 30 پلس سافٹ وئیر اور 4 ایم بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

نوکیا 125 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
نوکیا 125 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

اس میں بھی 4 ایم بی ریم، وی جی اے رئیر کیمرا، فلیش اور 1020 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اور ایف ایم ریڈیو بھی موجود ہے۔

اس فون میں 2 ہزار کانٹیکٹس اور 500 ایس ایم ایس اسٹور کیے جاسکتے ہیں۔

نوکیا 125 کی قیمت 25 ڈالرز (4017 پاکستانی روپے) جبکہ نوکیا 150 کی قیمت 29 ڈالرز (4660 پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024