• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا کم کارڈیشین اور کینیا ویسٹ کے درمیان علیحدگی ہورہی ہے؟

شائع May 13, 2020
ان دونوں کی شادی 2014 میں ہوئی — فوٹو: انسٹاگرام
ان دونوں کی شادی 2014 میں ہوئی — فوٹو: انسٹاگرام

امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس وومن کم کارڈیشین ویسٹ اور ان کے شوہر امریکی ریپر کینیا ویسٹ اس وقت لاس اینجلس میں خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔

تاہم ایسی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ اس دوران ان دونوں کے درمیان تعلقات اس حد تک کشیدہ ہوگئے ہیں کہ انہوں نے اپنے گھر کے دو الگ الگ حصوں میں رہنا شروع کردیا۔

دی بلاسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایسی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں یہ چہ مگوئیاں ہیں کہ جوڑے میں شاید علیحدگی ہی نہ ہوجائے۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین کو 'سیاہ چہرہ' کرنے پر تنقید کا سامنا

ان دنوں سامنے آئی رپورٹس کے مطابق کم اور کینیا کے درمیان بچوں کو لے کر اور گھر کی ذمہ داریوں کی وجہ سے بہت زیادہ جھگڑے ہورہے ہیں۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ کم کو عموماً گھر میں رہنے کی عادت نہیں جس کی وجہ سے وہ اس دوران کافی غصے میں رہتی ہیں جبکہ بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے بعد انہیں شوہر سے بھی بےحد شکایات ہیں کہ وہ بچوں کا ٹھیک سے خیال نہیں رکھتے۔

ان دونوں کی شادی 2014 میں ہوئی، فوٹو: اے ایف پی
ان دونوں کی شادی 2014 میں ہوئی، فوٹو: اے ایف پی

اور یہی وجہ ہے کہ دونوں نے الگ الگ کمروں میں رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ کینیا ویسٹ اپنے کسی برانڈ کو بہت زیادہ وقت دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کم ان سے ناراض ہیں کیون کہ وہ ان کے چاروں بچوں 6 سالہ نارتھ، 4 سالہ سینٹ، 2 سالہ شیکاگو اور 11 ماہ کے سالم کی دیکھ بھال میں بالکل مدد نہیں کررہے۔

یو ایس ویکلی کی رپورٹ کے مطابق قرنطینہ کے دوران ان دونوں کے درمیان بہت زیادہ جھگڑے ہورہے ہیں اور کینیا ویسٹ کم کو غصہ دلا رہے ہیں۔

جوڑے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

کم کا شمار امریکا کی کامیاب ماڈلز میں کیا جاتا ہے، فوٹو: اے ایف پی
کم کا شمار امریکا کی کامیاب ماڈلز میں کیا جاتا ہے، فوٹو: اے ایف پی

البتہ اس دوران کم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسی کئی تصاویر جاری کررہی ہیں جن میں وہ مختصر لباس میں موجود ہیں، رپورٹس کے مطابق کینیا کو سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر شیئر کرنا پسند نہیں جن میں کم مختصر لباس میں موجود ہوں اور اس وجہ سے بھی ان کے درمیان کشیدگی کی رپورٹس نے جنم لینا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین کی 39ویں سالگرہ پر شوہر نے دیا سب سے ’قیمتی‘ تحفہ

خیال رہے کہ کم کارڈیشین ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ قانون کی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کم کارڈیشین نے سال 2000 میں 19 سال کی عمر میں میوزک پروڈیوسر ڈومن تھومس کے ساتھ شادی کی تھی، تاہم 2003 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی۔

بعدازاں 2011 میں اداکارہ نے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کرس ہمپرائز سے شادی کی لیکن 2 سال بعد ان کی یہ شادی بھی ختم ہوگئی۔

ان کے چاروں بچوں میں دو کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی ، فوٹو: انسٹاگرام
ان کے چاروں بچوں میں دو کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی ، فوٹو: انسٹاگرام

2012 میں کم کی ملاقات اپنے شوہر کینیا ویسٹ سے ہوئی، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے، ان دونوں نے 2014 میں شادی کرلی تھی۔

ان کے 4 بچوں میں سے دو بچوں کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024