حکومت وفاقی کابینہ کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ دکھا دے، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا اگر ایسا فیصلہ ہوا ہے تو دکھایا جائے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اشرافیہ نے لاک ڈاؤن کیا، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ اشرافیہ کون ہے، جس دن وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن نہیں کروں گا اسی دن وزیراعظم کے گھر کےباہر کرفیو تھا، اسی لیے میں جاننا چاہتا ہوں کہ ملک میں ہو کیا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کچھ اور کہتے ہیں، وزرا کچھ اور کہتے ہیں اور ترجمان کچھ کہتا ہے جبکہ ہوتا کچھ اور ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کریں گے جو لاک ڈاؤن ہوا نہیں تو اس میں نرمی کیا کی بتادیں۔
وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کا کوئی ایک فیصلہ دکھا دیں جس میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہو، سندھ اور پنجاب، کے پی اور بلوچستان کی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا لیکن وفاقی کابینہ کا کوئی فیصلہ موجود نہیں ہے اور اگر ہے تو دکھا دیں۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔