• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اندرون ملک فلائٹ آپریشن کی بندش میں 29 مئی تک توسیع

شائع May 12, 2020
فیصلےکا اطلاق خصوصی پروازوں اور کارگو جہازوں پر نہیں ہوگا — فائل فوٹو / اے ایف پی
فیصلےکا اطلاق خصوصی پروازوں اور کارگو جہازوں پر نہیں ہوگا — فائل فوٹو / اے ایف پی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک پروازوں پر پابندی کے فیصلے میں 29 مئی تک توسیع کر دی۔

اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن کی بندش میں 29 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم فیصلے کا اطلاق خصوصی پروازوں اور کارگو جہازوں پر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی اندرون ملک پروازوں پر پابندی میں 13 مئی تک توسیع کی گئی تھی۔

چند روز قبل وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ اندرونِ ملک پروازوں کی معطلی کی مدت 7 مئی کی رات ختم ہوجائے گی جس کے بعد ڈومیسٹک پروازوں کی محدود بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اندرونِ ملک پروازوں کا محدود آپریشن بحال ہونے کا امکان

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اور اندرونِ ملک پروازوں کا آپریشن 30 اپریل تک معطل کیا گیا تھا۔

تاہم 30 اپریل کو ایوی ایشن ڈویژن نے اندرون ملک پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی میں 7 مئی تک توسیع کردی تھی۔

دوسری جانب حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی میں 15 مئی تک توسیع کردی تھی۔

سی اے اے سے جاری بیان کے مطابق اس بندش کا اطلاق حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024