ایران میں آج سے تمام مساجد عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ
ایران میں حکومت کا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیوں میں نرمی کے اقدامات کے تحت آج سے تمام مساجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلامک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد قومی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزارت صحت سے مشاورت کے بعد لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مساجد 3 روز کے لیے کھولی گئی ہیں اور یہ واضح نہیں کہ وہ آگے بھی اسی طرح کھلی رہیں گی یا نہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے چند علاقوںم یں وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔