• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہسپانوی فٹبال لا لیگا کے پانچ کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

شائع May 12, 2020

اسپین کی مشہور فٹبال لیگ لا لیگا کے پانچ فٹبالرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب گزشتہ ہفتے ہی ملک کے ٹریننگ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو انفرادی سطح پر ٹریننگ کی اجازت دے دی گئی تھی۔

اس اقدام کا مقصد اسپن میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی جونب کے وسط تک دوبارہ لیگ کے مقابلوں کا انعقاد کرانا تھا البتہ کھلاڑیوں وائرس کی تشخیص کے بعد حکام نے ایک مرتبہ پھر سوچ بچار شروع کردی ہے۔

لا لیگا نے کھلاڑیوں کے نام نہ بتاتے ہوئے بیان میں کہا کہ جن کھلاڑیوں کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں انہیں گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے اور آئندہ آنے والے ہفتوں میںان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وائرس سے یورپ میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے اسپین کی مشہور لیگ لا لیگا میں اس سے قبل بھی متعدد فٹبالرز کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024