• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سندھ میں کاروبار کے اوقات تبدیل کر دیے گئے

شائع May 11, 2020
محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا — فوٹو: اے ایف پی
محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا — فوٹو: اے ایف پی

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں کاروبار کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے۔

نئے حکم نامے کے مطابق محکمہ داخلہ کے 10 مئی کے حکم میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے اور اب صوبے میں صبح 8 سے شام 4 بجے کے بجائے صبح 6 سے شام 4 بجے تک کاروبار کیا جاسکے گا۔

اسی طرح عوام کی نقل و حرکت پر شام 5 سے صبح 8 بجے کی بجائے شام 5 بجے سےصبح 6 بجے تک پابندی ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن نے کم از کم عملے کے ساتھ 12 مئی سے مندرجہ ذیل انتظامیہ محکموں کے سیکریٹریٹ دفاتر کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

  • محکمہ توانائی
  • محکمہ ماحولیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی
  • وزیر اعلیٰ کی انسپیکشن، انکوائری و عملدرآمد ٹیم
  • محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ نے صوبے میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ کاروبار کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے ہفتے کے 3 دن مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں چار دن کاروبار کھولنے کی اجازت، تین دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

سندھ حکومت اور کاروباری برادری میں کاروبار کھولنے سے اتفاق کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے پیر سے سے صبح 6 سے شام 5 بجے تک دکانیں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں اس سلسلے میں حکومت سندھ کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ 7 مئی کو قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس سے مرض کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کے معاشی اثرات سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس سلسلے میں بتایا گیا کہ مذکورہ اجلاس میں تمام صوبوں اور فیڈریشنز نے وفاق کے ساتھ مشاورت کے بعد کچھ مخصوص کاروبار کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی شرط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا اور اسی تناظر میں سندھ حکومت نے بھی چند کاروبار کو کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت نے واضح کیا کہ تعمیراتی صنعت اور اس سے منسلک مینوفیکچرنگ کی صنعت کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی شرط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس سلسلے میں جن کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی گئی ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔

  • پائپ ملز (پی وی سی اور اسٹیل)
  • الیکٹرک کیبل اور سوئچ گیئر مینوفیکچرنگ
  • اسٹیل/ ایلمونیم مینوفیکچرنگ بشمول ری رولنگ ملز
  • سیرامک مینوفیکچرنگ
  • رنگ کی فیکٹریاں
  • بڑھئی/ فرنیچر کی دکانیں
  • ریئل اسٹیٹ
  • تعمیرات کی مینوفیکچرنگ سے منسلک دکانیں

اس کے علاوہ رہائشی علاقوں میں قائم دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے البتہ شاپنگ مالز اور پلازہ میں موجود کسی بھی دکان کو کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ ان دکانوں کو پیر سے جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی البتہ چند کاروبار بدستور بند رہیں گے۔

جن کاروبار کو بند رکھنے کا کہا گیا ان میں نائی کی دکان، بیوٹی پارلر، گیم سینٹرز، ڈبو کیرم، اسنوکر کی دکانیں، جم، کیفے، ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانے جبکہ پارکس اور سوشل کلب بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس او پیز پر اتفاق، سندھ میں پیر سے صبح 8 سے شام 5 تک دکانیں کھولنے کی اجازت

حکومت سندھ نے واضح کیا تھا کہ ہفتے کے تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار 100 فیصد لاک ڈاؤن ہوگا اور ان تین دنوں کو 'محفوظ دن' تصور کیا جائے گا۔

ان تین دنوں کے دوران صرف میڈیکل اسٹورز، فلاحی تنظیموں، کوریئر سروس، دودھ دہی کی دکانوں، اخبار فروشوں، طبی عملے کو کام کی اجازت ہوگی۔

مذکورہ تین دنوں کے دوران صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک گراسری اسٹورز، جنرل اسٹورز، بیکری، گوشت، پھل اور سبزی کی دکانوں سمیت چند اہم اشیا کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا تھا کہ جن علاقوں کو محکمہ صحت، کمشنر یا متعلقہ حکام کی جانب سے خطرناک قرار دیا گیا ہے وہاں سخت لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا سلسلہ برقرار رہے گا اور غیر ضروری اشیا کی حامل دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: 'لاک ڈاؤن سے متعلق وفاق کے ساتھ چلیں گے، فجر سے شام 5 تک دکانیں کھلیں گی'

حکومت سندھ کے مطابق درج ذیل کاروبار کو پیر سے کھولنے کی اجازت ہو گی اور یہ ہفتے کے چار دن پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کام کر سکیں گے۔

  • تعمیراتی سرگرمیاں اور اس سے منسلک مینوفیکچرنگ کی صنعت
  • کمیونٹی مارکیٹس
  • ریٹیل آؤٹ لیٹ
  • دیہی علاقوں کی دکانیں
  • رہائشی علاقوں میں موجود دکانیں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024